پنجاب میں تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان

 

ملتان(پاک ترک نیوز)ملتان میں تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا گیا، راؤ یاسر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آ گیا۔
پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے ملتان میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فامر سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کچھا پاکستان بھی عمران خان نے یوتھ کے ذریعے ختم کروانا چاہا ۔
انہوں نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کا عمران خان کو سب نے بتایا مگر انہوں نے کسی کی نہیں سنی ۔ بشریٰ بی بی کی کرپشن پر عمران خان نے آنکھیں بند کر لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یوم تکریم شہدا پر تحریک انصاف حقیقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ جو کارکنان بے گناہ قید ہیں ہم انہیں بازیاب کروائیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More