عازمین کیلئے جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز ) حج اورعمرے کیلئے آنے والے عازمین کیلئے جدہ ایئر پورٹ سے مسجد الحرام تک فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔
کچھ روز قبل ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا گیا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام پہنچانے اور ان کی واپسی کے دونوں مواقع پر انہیں مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔اب آزمائشی سروس کا آغازکیا گیا ہے تاکہ اس روٹ پر آنے اور جانے ے ڈرائیور اور دیگر عملہ نہ صرف آگاہ ہو سکے بلکہ اس کا تجربہ بھی کرسکے ۔
یہ خصوصی بسیں ہر دو گھنٹے بعد چلنے والی جدہ سے مکہ کے لیے 10 بجے دن سے رات دس بجے تک چلے گی اور مکہ سے واپس جدہ کے ائیر پورٹ تک خدمات انجام دیں گی۔ان خصوصی بسوں سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے جبکہ ان کے پاس ضروری دستاویزات کا ہونا بھی ضروری ہو گا۔
سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کو’اقامہ کارڈ‘ پیش کرنا ہوگا ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More