عوام کیلئے ایک اور بری خبر ،بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے سی پی پی اے کی جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر بھی سماعت مکمل کرلی۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
نیپرانے کے الیکٹر ک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی دے دی۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے اور دیگر صارفین کے لیے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹر ک صارفین کے لیے ایک روپیہ 71پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی۔اس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہو گا۔ اطلاق کے الیکٹرک صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔بجلی مہنگی کرنے سے بجلی کے صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریگا۔سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More