امریکی پولیس کے تشدد سے ایک اور سیاہ فام خاتون ہلاک

 

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی پولیس کے تشدد سے ایک اور سیاہ فام خاتون ہلاک ہو گئیں ۔ ہلاک ہونے والی خاتون بلیک لائیوز میٹرز کی شریک بانی تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتاری کے دوران “ٹیزر” نامی آلے سے بار بار کرنٹ لگایا جس سے وہ ہلاک ہو گئیں۔
پولیس کی گرفتاری کے دوران خاتون نے مزاحمت کی کوشش کی تو اہلکار نے خاتون کو کرنٹ نما آلہ لگایا جس کی تکلیف سے خاتون نے مزاحمت ختم کردی اور پولیس کو کرنٹ لگانے سے منع کرتی رہی۔ اس دوران خاتون مدد کے لیے بھی چلاتی رہی۔
واضح رہے کہ “بلیک لائیوز میٹرز” نامی تنظم سیاہ فام امریکیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بنائی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More