کینیڈا میں آزاد خالصتان تحریک کا ایک اور سکھ رہنما قتل

ٹورنٹو(پاک ترک نیوز) بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے ایک اور سکھ رہنما سکھ دول سنگھ (سکھا دونیکے) کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔
سکھ دول سنگھ کو کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ سکھ دول سنگھ ایک اور سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ کے قریبی ساتھی تھے۔ سکھ دول سنگھ 2017 میں بھارت سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ دول سنگھ بھارت کو مطلوب خالصہ رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا اور بھارتی پنجاب پولیس کی ملی بھگت سے کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔ سکھ رہنما ارشدیپ سنگھ (ارشا دالا) کا قریبی ساتھی تھا۔
کینیڈا میں خالصتان تحریک کےسرگرم رہنما اور کینیڈا کے شہری ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی ’را ‘ کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔
کینیڈا نےاپنے ملک میں موجود ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا تھا جبکہ بھارت نے جوابی کرتے ہوئے سینئر کینیڈین سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More