اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اے این پی کو انتخابات کے لیے لالٹین کا نشان دے دیا، ساتھ ہی جرمانے کے ساتھ 4 ماہ میں پارتی الیکشن کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نےانٹرا پارٹی انتخابات کیس میں اے این پی کی درخواست مانتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا نشان دینے کا فیصلہ کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کا شیڈول دیا جا چکا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی 10 مئی تک پارٹی انتخابات کرائے۔
یاد رہےکہ عوامی نیشنل پارٹی نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے، جس پر الیکشن کمیشن نے اسفندیارولی کونوٹس جاری کیا تھا۔ اے این پی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بھی انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جب کہ 13دیگرسیاسی جماعتوں کوانٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر ڈی لسٹ کردیا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشنز208،209،210 کے تحت سیاسی جماعتیں انتخابات کروانے میں ناکام رہیں۔