انطالیہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صوبے انطالیہ نے عید کی تعطیلات کے دوران 4 ملین سیاحوں کی میزبانی کی ۔
مقامی اور بین الاقوامی تعطیلات منانے والوں کے لیے ترکیہ کے اہم مقامات میں سے ایک انطالیہ نے عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران تقریباً 4 ملین سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔
مقامی حکام کے مطابق طویل تعطیل کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں اور تقریباً 7,200 بسیں بحیرہ روم کے شہر میں داخل ہوئیں۔ انطالیہ ہوائی اڈے پر ہوائی جہازوں کی آمدورفت 4,300 تک پہنچ گئی۔
انطالیہ کی میونسپلٹی سے تعلق رکھنے والے نوریتین اینگل نے کہا کہ شہر میں سیاحوں کی بہت بڑی آمد تھی، انہوں نے کہا کہ کہ ملک بھر سے ہزاروں افراد انطالیہ پہنچے کیونکہ عید کی 9 دن کی چھٹی کے آغاز کے ساتھ ہی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات بھی تھیں ۔
اینگل کے مطابق تقریباً 100,000 مسافر انٹرسٹی بسوں کے ساتھ شہر کے مرکزی ٹرمینل پر پہنچے۔