دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان انقرہ میں بزدلانہ دہشتگردانہ حملے کی شدیدمذمت کرتا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں،ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔صدراردوان کی قیادت میں ترک قوم اس چیلنج سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا تھا جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More