اپنی چھت، اپنا گھر، وزیراعلیٰ مریم نواز کی 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت

لاہور(پاک تر ک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پلان طلب کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ’اپنی چھت،اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا،پنجاب کے ہر ضلع میں تین ہزار گھر بنائے جائیں گے جو کم آمدن لوگوں کو دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چھ ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں بے گھر کم آمدن والے افراد کو گھر دیے جائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ غریب کو چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے،وعدہ ضرور پورا کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سابق سینیٹرپرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہوراوردیگر حکام شریک تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More