پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے اپنے خلاف فیصلے کے بعد ایپل نے اپنے ایپل کے نئے ماڈلوں کی فروخت بند کر دی

نیویارک(پاک ترک نیوز)
پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے اپنے خلاف صحت سے متعلقہ آلات بنانے والی کمپنی میزمو کے مقدمے میں امریکہ کے بین الاقوامی ٹریڈ کمیشن کے فیصلے کے بعد ایپل نے اپنی نئے ماڈل کی گھڑیوں کی فروخت بتدریج بند کرنا شروع کر دی ہے۔اس ضمن میںامریکی صدر جو بائیڈن کے پاس آج کے دن کے اختتام تک یو ایس انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن کے اس فیصلے کوویٹو کرنے کااختیار ہے جو ایپل کواپنی نئی سیریز 9 اور ایپل واچ الٹرا 2 کو دوسرے نئے ماڈلز کے ساتھفروخت کرنے کے قابل بنا سکتا ہے۔تاہم ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔
امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق ایپل پہلے ہی اپنے آن لائن اسٹور پر ایپل واچ کے دونوں پابندی شدہ ماڈلز کی فروخت بند کر چکا ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر میں ایپل اسٹور کی تمام دوکانیںکل سے اسٹاک میں موجود تازہ ترین ٹاپ آف دی لائن گھڑیوں کے بغیر کھلیں گی۔ جبکہ سستی ایپل واچ SEجو کہ اس حکم نامے کا حصہ نہیں تھی بدستور، فروخت ہوتی رہے گی۔ البتہ اس پابندی سے ایپل واچ سیریز 6 اور بعد میں آنے والے ماڈلز کے علاوہ ایپل واچ الٹرا کے تمام ماڈلز متاثر ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More