ایپل 5G ٹیکنالوجی پر اربوں ڈالر خرچ کرے گا

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز)
ایپل 5G ٹیکنالوجی پر اربوں ڈالر خرچ کرے گا۔ جس کے لئے کمپنی نے یو ایس ٹیک فرم براڈ کام کے ساتھ ملٹی بلین ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا ہے تاکہ تیز رفتار5جی ٹیلی کام نیٹ ورکس سے وائرلیس سے منسلک ہوونے کے لئے جدید ترین اجزاء بنائے جائیں۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کُک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم یہ اعلان کرنے پر بہت خوش ہیں جو امریکی مینوفیکچرنگ کی ذہانت، تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعی جذبے کو بروئے کار لائے گا۔ تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ براڈ کام اتحاد میں کتنے بلین ڈالر ڈالے گی۔کک نے کہا کہ ایپل کی تمام پروڈکٹس کا انحصار ٹیکنالوجی پر ہے جو یہاں امریکہ میں تیار کی گئی ہے اور ہم امریکی معیشت میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید گہرا کرتے رہیں گے کیونکہ ہمیں امریکہ کے مستقبل پر غیر متزلزل یقین ہے۔
اس اتحاد میں ریاستہائے متحدہ میں جدید ترین ریڈیو فریکوئنسی اجزاء اور دیگر "جدید وائرلیس کنیکٹیویٹی” حصوں کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ شامل ہوگی۔5G ٹیکنالوجی اگلی نسل کے کنزیومر الیکٹرانکس کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔ اور ایپل امریکہ میں اس شعبے کو ترقی دینے کے لیے دسیوں ارب ڈالر خرچ کر رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More