جدہ (پاک ترک نیوز) عرب لیگ کا 32واں وزرائے خارجہ اجلاس، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی بطور مہمان خصوصی ، شامی صدر بشار الاسد، اردن کے کنگ عبداللہ ثانی، عرب لیگ کے سربراہ احمد ابولغیط اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہورہے ہیں۔
سعودی عرب کی میزبانی میں آج کے اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی، علاقائی صورتحال ،سوڈان کی سلگتی صورتحال کے علاوہ مسلہ فلسطین بھی زیر بحث آئیگا، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اجلاس میں مسلہ فلسطین کے حل کی تجاویز اوروہاں تعمیر نو کی تجاویز پیش کرینگے۔
یاد رہے کہ شامی صدر بشار الاسد 12سال کے بعد عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شریک ہورہے ہیں سرباہاں کی آمد کے موقع پر جدہ کی شاہراہیں ممبر ممالک کے قومی پرچموں سے سجائی گئی ہیں۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس میں شرکا کی آمد پہ خیرمقدم کرتے زوردیا ہے کہ اجلاس ایسے وقت پہ منعقد ہورہا ہے جب ہمیں عالمی سطح پہ بڑے بڑے چیلینجز کا سامناہے، اسکے لئےہمیں اتحاد، یکجہتی اور مفاہمت کے ساتھ ساتھ ڈائلاگ کی ضرورت ہے۔