این اے 49، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا، پولنگ روکنا پڑ گئی

اٹک (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 اٹک میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور مسلم لیگ ن کے کارکن لڑ پڑے۔
اٹک کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بھانگی حضرو اور پولنگ اسٹیشن یو سی آفس نارٹوپہ کے پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑے کے باعث پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑ گئی۔
جھگڑا کرنے والے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا، دونوں پولنگ اسٹیشنز پر تقریباً پون گھنٹے کے تعطل کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے لیکن پولنگ کا وقت ختم ہونے میں چند گھڑیاں باقی ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی پولنگ سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More