یوکرین کو یورپی ملکوں کی طرف سے ہتھیاروں کی فراہمی جنگی جرائم میں شمولیت کے مترادف ہے۔ صدر پوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کو ہتھیاروں کی مغربی ترسیل کو اپنے ملک کے خلاف جنگی جرائم میں شرکت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک طرح سےجنگ میں شمولیت ہے کیونکہ کیف کو یہ ہتھیار بغیر ادائیگی کے موصول ہورہے ہیں
صدرپوٹن نے اتوارکی شب سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ نیٹو کے ارکان کئی بلین ڈالر مالیت کے ہتھیار کیف کو فراہم کرچکے ہیں۔اور کیف ان ہتھیاروں کو شہری آبادیوں پر استعمال کر رہا ہے۔ پوٹن نے دعویٰ کیا کہ مغرب اس طرح رہائشی علاقوں پر گولہ باری میں شریک تھا۔
دریں اثنا، مشرقی یوکرین کے ڈونباس کے علاقے میں محاذ پر صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔ کیونکہ دونوں فریقوں نے باخموت کےمحاذ جنگ پر پیش رفت کے بارے میں متضاد معلومات فراہم کی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More