نواز شریف کی آمد؛ اسلام آباد کیلئے خصوصی پرواز کا شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے حوالے سے اسلام آباد کے لیے ان کی خصوسی پرواز کا شیڈول سامنے آ گیا۔سول ایوی ایشن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے خصوصی چارٹر فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ غیرملکی ائرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے دبئی سے اُڑان بھرے گی ۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کاخصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12بجے اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا ۔
خصوصی پروازسہ پہر ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی ۔ نواز شریف کو لانے والی اس خصوصی پرواز میں 150افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More