ارشد ندیم پیرس اولمکپس میں میڈل کیلئے آخری امید،آج ایکشن میں دکھائی دیں گے

کراچی(پاک ترک نیوز) پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید ارشد ندیم آج ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا گیا، ارشد اور بھارتی ہم عصر نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، منگل کو ابتدائی کوالیفائنگ مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوں گے۔
پاکستانی ارشد ندیم 5 ویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے، عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی ان کے ہی گروپ میں شامل ہیں، 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں۔
میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا ہے، اس بار کم سے کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔
فائنل راؤنڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے، 84 میٹر تھرو کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کرپائیں گے، جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز 2 گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More