ازمیر (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نےالیکشن کے حوالے سے معمول کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہی اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔جس میں خصوصیت سے 2016کی ناکام بغاوت کے محرک فتح اللہ گولن اور دہشتگرد کرد گروپ پی کے کے سے حمایت کے حصول پر کلچدار اولو کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
صدر اردوان نے ہفتہ کے روز ازمیر کے گنڈوگو اسکوائر میں ہونے والی بڑی ریلی سے قبل استنبول میں بھی لاکھوں افراد کے مجمع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کے مشورے پر تین دن آرام کے بعد اب دوبارہ فعال ہو گئے ہیں۔اور ازمیر کی اس لاکھوں افراد کی ریلی سے قبل استنبول میںبھی ساڑھے تین لاکھ افراد کے اجتماع سے خطاب کر کے آر ہا ہوں۔وہ ایک شاندار ٹرن آؤٹ تھا کیونکہ نوجوان اب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس کے ساتھ چلنا ہے اور کہاں اور کیسے جانا ہے۔جبکہ میں کل انقرہ میں جسؤلسے سے خطاب کروں گا۔
ازمیر اپوزیشن کے مشرکہ امیدوار کمال کلچدار اولو کا آبائی علاقہ ہےجہاں اردوان نے انہیں اپنی تقریر کا مرکز بنائے رکھا۔انہوںنے کہا کہ21 سالوں سے ہم سرپرستی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرے، ہم دہشت گرد تنظیموں کے حملوں سے نہیں ڈرے، ہم دہشت گرد تنظیموں سے نہیں ملےاور نہ ہی ہم نے کبھی ان سے مدد یا حمایت مانگی ہے جیسےکلچدار اولو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مسٹر کمال نے بند دروازوں کے پیچھے پارلیمنٹ میں قندیل کے نمائندوں سے کیا ملاقات کی؟ اس کی وضاحت کریں۔ اور ساتھ ہی سوال کیا کہ کیا ایسا شخص ازمیر کو سوٹ کرتا ہے؟”
اردوان نے کلچدار اولو کے” ازمیز بہتر کا مستحق ہے” کے حالیہ تبصرے پربات کرتے ہوئے کہا کہ ازمیر کی بلدیہ آپ کے پاس ہے ۔ ہر بارش میں ازمیر کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ ۔ کیا آپ نے اس کے لئے کچھ کیا؟۔پھر انہوں نے ان منصوبوں کا ذکر کیا جو ان کی حکومت نے ازمیر میں بنائے ہیں۔اردوان نےمجمع سے سوال کیا کہ استنبول سے ازمیر پہنچنے میں کتنے گھنٹے لگتے تھے۔ساڑھے سات گھنٹے اور اب کتنا وقت لگتا ہے سوا تین گھنٹے ۔ یہ سڑکیں کس نے بنائیں میری حکومت نے، ازمیر میں مینڈرس ہوائی اڈا کس نے بنایا۔مسٹر کمال تب آپ کہا تھے۔ ازمیر کو کھیلوں کی سہولتوں کی کمی کا سامنا تھا ۔ ازمیر میں اسٹیڈیمز ہم نے بنائے اور نوجوانوں کو انکے ساتھ جوڑا کیونکہ یہ انکی صحت کے لئے ضروری تھا۔ مگر مسٹرکمال۔ آپ ازمیر کو کچرے، کیچڑ اور گڑھوں سے نہیں بچا سکے۔
صدراردوان نےریلی کوبتایا کہ کثیر المقاصد حملہ آور جنگی بحری جہاز ٹی سی جی انادو لو ترکیہ کا طویل عرصے سے متوقع سب سے بڑا جنگی جہاز اور پہلا طیارہ بردار بحری جہاز اور دنیا کا پہلا جہاز جس کا فضائی ونگ بنیادی طور پر بغیر پائلٹ کے طیاروں پر مشتمل ہے اپنے ملک کی تمام بندر گاہوں کے دورے کے آخری مرحلے میں ایک ہفتے کے لیے ازمیر میں رہے گا۔انہوں نے ازمیر کے شہریوں سے کہا کہ وہ ازمیر کی السانک پورٹ پر جہاز کو دیکھنے کے لئے ضرور جائیں ۔ کیونکہ انہیں ہمیشہ یہ موقع نہیں مل سکتا۔
دریں اثنا اتوار کو، صدر زیادہ مانوس ٹرف پر تھے۔ دارالحکومت انقرہ کے "پبلک گارڈن” میں ایک اور بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے دعا کی کہ "اللہ ہمیں الگ نہ کرے،” جس کے بعد انہوں نے سامعین کو سلام کیا اور ان کے ساتھ مختصراً انتخابی گانا گایا۔ اردوان نے کہا کہ "ہمارے پاس کل ازمیر میں اسی طرح کا ایک بڑا ہجوم تھا اور میرے خیال میں یہ 14 مئی کے لیے اچھی خبر ہے۔”
صدر نے کہا کہ کلچدارنے انقرہ، ازمیر اور استنبول سمیت بڑے شہروں کے لیے "بہتر خدمات” کا وعدہ کیا۔ "مجھے حیرت ہے کہ وہ ان پچھلے سالوں میں کیا کر رہے تھے،” جبکہ ان تین بڑے شہروں کو چلانے والےریپبلیکن پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزد میئرز ہیں۔یہ لوگ جھوٹے ہیں اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔یہ سب مفاد پرست عوام میں مقبول ہماری حکومت کو گرانے اور مجھے ہرانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔