جیسے ہی کو ئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا،مسک

 

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی اور ٹوئٹرکے سربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کو ئی بے وقوف ملا جو ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔
ٹوئٹر کی سی ای او نے گزشتہ دنوں صارفین سے رائے مانگی تھی کہ کیا انہیں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟ اس کےساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس رائے شماری کے نتائج پر عمل کریں گے۔
پول میں 57فیصد سے زائد افراد نے ان کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ تقریباً 43 فیصد افراد نے اس کے مخالف ووٹ دیا۔
پول کے نتائج سامنے آنے پر پہلے ایلون مسک کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی تاہم اب انہوں نے اس پو کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی مجھے یہ عہدہ قبول کرنے والا کوئی بے وقوف شخص ملا میں سی ای او کے عہدے دے مستعفی ہو جاوں گا۔ اس کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیمز چلاوں گا۔
پول کے دوران ایک ٹویٹ میں جب مسک کو کہا گیا کہ انھوں نے پہلے ہی نئے سی ای او کا انتخاب کر لیا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ کسی کو وہ ملازمت نہیں چاہیے جو ٹوئٹر کو زندہ رکھ سکے۔
ایلون مسک نے اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر مختلف معاملات میں پول کروا کر عوامی رائے لی ہے اور وہ ہمیشہ ہی اس پر عمل پیرا رہے ہیں سوال یہ پید اہوتا ہے کہ کیا ایلون مسک واقعی ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دیں گے؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More