ایشیا کپ ،بھارت اور نیپال آج مد مقابل

پالے کیلے (پاک ترک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں آج بھارت کا مقابلہ نیپال سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا مرحلہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ایشیا کپ کے پانچویں میں بھارت اور نیپال آج سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں مد مقابل آئیں گے ۔
بھارت کو سپر فور میں رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے ۔ہار کی صورت میں سپر فور مرحلے میں انٹری کا چانس ختم ہو جائے گا ۔
دوسری جانب گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89رنز سے شکست دی تھی ۔
سری لنکا میں جاری بارشوں کے باعث سپر فور کے میچز کی منتقلی کے حوالے سے آج ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن حکام سر جوڑ کر بیٹھیں گے جس کا نتیجہ کل تک آنے کی امید ہے ۔
ادھر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے میچز سری لنکا سے پاکستان منتقل کرنے کی تجویز دی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More