ایشیا کپ ،بھارت کا نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پالے کیلے (پا ک ترک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
گزشتہ روز لاہورمیں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89رنز سے شکست دی تھی ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 342رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا تھا جبکہ بھارت کے ساتھ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More