ایشیا کپ، بھارت پاکستان کے ہائبرڈماڈل پر مشروط آمادہ

 

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت نے ایشیا کپ 2023ء میں پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کو تحریر ی یقین دہانی کرانا ہوگی۔اس ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے مقابلے بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا۔
بھارت کے فیصلے کے بعد ہی ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے جبکہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، بھارت کے ایشیا کپ میں پاکستان آنے سے انکار پر پاکستان نے بھی انڈیا میں ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا سخت موقف اختیار کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More