ملتان(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کو شکست دینے کیلئے ایونٹ کے ہائی وولٹیج میچ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم رات تین بجے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کولمبو کیلئے روانہ ہوئی، پاکستان کی ٹیم کل سے پالے کیلے سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کی کرکٹ ٹیم کو 238 رنز سے شکست دی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 342 رنز بنائے جبکہ حریف ٹیم 104 سکور ہی بنا پائی۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 151 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے بھی سینچری سکور کیے، محمد رضوان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔