ایشیا کپ ،سری لنکا اور افغانستان کا آج لاہور میں جوڑ پڑے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں آج سری لنکا اور افغانستان لاہور میں مدمقابل آئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں افغانستان کا مقابلہ آج سری لنکا سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا ۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 2بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا۔
سری لنکا نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ افغانستان اپنے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گیا تھا ۔
افغان بیٹر محمد گرباز کو افغانستان کیلئے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک تھری فیگر اننگز کی ضروری ہے ۔ افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے سب سے زیادہ 6سنچریاں سکور کی ہوئی ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More