ایشیا کپ ،سری لنکا اور بنگلہ دیش آج مد مقابل

پالے کیلے (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش میں آج جوڑ پڑے گا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پالے کیلے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
گزشتہ روز افتتاح میچ میں میزبان پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی ۔
کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ افتخار احمد 109 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ساری ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی، نیپال کی جانب سے سومپال کامی 28 اور عارف شیخ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More