ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 258رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 258رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 257رنز بنائے ۔سمارا وکرما نے 93،کوشل مینڈس نے 50رنز کی اننگز کھیلی ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اورتسکین احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ گروپ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نےبھی بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کل کھیلا جائے گا ۔ بارش کے خدشہ کے پیش نظر پاک بھارت میچ کیلئے ریزرورڈے رکھا گیا ہے ۔اگر میچ کل مکمل نہیں ہو پاتا تو 11ستمبر کو دونوں ٹیمیں وہیں سے میچ کا دوبارہ آغازکریں گے جہاں بارش کے باعث میچ تعطل کا شکار ہوا ہو گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More