ایشیا کپ ،بھارت7،سری لنکا 6جبکہ پاکستان 2مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر چکا

 

آر اے شمشاد

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30اگست سے ہوگا ۔ میگا ایونٹ 17ستمبر کو تک جاری رہے گا ۔ٹرافی کی جنگ کیلئے 6ٹیمیں جدوجہ کریں گی۔
افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پالیکیے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان 2ستمبر کو کینیڈی میں جوڑ پڑے گا ۔ ہائی وولٹیج میچ کو دیکھنے کیلئے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظارہے ۔ سیریز کا چوتھا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3ستمبر کو لاہور میں ہو گا ۔ بھارت اور نیپال کی ٹیمیں ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پالیکیے میں مد مقابل آئیں گی ۔ چھٹا اور آخری گروپ میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد سپر فور کے مقابلوں کا آغاز ہوگا ۔میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ 17ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہو گا ۔
ایشیا کپ کے ریکارڈز کی بات کی جائے تو اب تک ایشیا کپ 15مرتبہ کھیلا جا چکا ہے ۔اس میگا ایونٹ کی ٹرافی 7بار بھارت کے حصے میں آئی ہے جبکہ سری لنکا 6بار فائنل معرکہ سر کرنے میں کامیاب رہاہے ۔ پاکستان نے 2مرتبہ جیت اپنے نام کی ہے ۔
ایشیا کپ کا پہلا ایونٹ 1984میں شارجہ میں کھیلا گیا ۔ جہاں بھارت نے کامیابی حاصل کی ۔ ایشیا کپ دوسری مرتبہ 1986میں ہوا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو کولمبو میں شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی ۔1988میں بھارت نے میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ۔ اس نے فائنل کی دوڑ میں سری لنکا کو شکست دی تھی ۔اس مرتبہ اس کا میزبان ملک بنگلہ دیش تھا ۔
1990میں بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانیوالے میگا ایونٹ کے فائنل معرکے میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی تھی ۔چوتھے مرتبہ ایشیا کپ 1995میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا جہاں دوبارہ بھارت نے سری لنکا کو شکست سے دو چار کیا ۔بھارت نے مسلسل تین ایشیا کپ ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔
1997میں سری لنکا میں آئی لینڈرز نے بھارت کو اپنے ملک ہی میں شکست سے دوچار کیا اور ٹرافی دوسری مرتبہ اپنے نام کی ۔
2000میں بنگلہ دیش کی میزبانی میں ایشیا کپ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔2004میں سری لنکا نے بھارت کو اپنے ہوم گرائونڈ پر شکست دی اور ٹائٹل پر قبضہ کرلیا ۔
2008میں سری لنکا نے بھارت کو ایشیا کپ کے فائنل میں شکست سے دوچار کیا اور ٹائٹل پر قبضہ برقرار رکھا ۔ا س میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض پاکستان نے انجام دیئے تھے ۔
2010میں ایک مرتبہ پھر بھارت نے سری لنکا سے دوبارہ اعزاز چھین لیا ۔سری لنکا کو اپنے ملک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
2012کے ایشیا کپ کا فاتح پاکستان تھا جس نے بنگلہ دیش کو اسی کی سرزمین پر فائنل میں شکست دی تھی ۔2014میں سری لنکا نے پاکستان سے ٹائٹل چھین لیا ۔اس بار بھی میزبانی بنگلہ دیش کے سپرد تھی ۔
2016میں یہ ٹورنامنٹ پہلی بار ایک روزہ میچ کی بجائے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست ٹرافی پر دوبارہ قبضہ جمایا ۔2018میں میگا ایونٹ 50اوورز پر مشتمل تھا جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے سپرد تھی ۔بھارت نے بنگلہ دیش کو دوبارہ شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ برقرار رکھا ۔
2022میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی تھی اور ٹائٹل پر قبضہ کرلیا تھا ۔
2023کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں ۔میگا ایونٹ کے چار میچ پاکستان جبکہ فائنل سمیت 9میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More