ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
اے ڈی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز پر خرچ کی جائے گی، منصوبے سے 15 لاکھ کی آبادی کو فائدہ ہو گا۔
پاکستان کو ملنے والی رقم سے راولپنڈی اربن واٹر سپلائی کو توسیع دے کر جدید بنایا جائے گا جبکہ بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More