ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتیں 15ہوگئیں

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبوں sanlıurfa اور Adıyaman میں تباہ کن سیلاب نے تباہ مچادی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ۔ Şanlıurfa میں بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔
ریسکیو ٹیموں کو عابد کوپرلو جنکشن پر ایک اور شخص کی لاش ملی اس طرح شہر میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
یاد رہے کہ موسلادھار بارشوں نے علاقے میں معمول کی زندگی کو مفلوج کر دیا، جس سے سڑکیں اور ہسپتال ڈوب گئے جبکہ Şanlıurfa کے ہلوان اور بوزووا اضلاع کے درمیان ہائی وے مبینہ طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More