غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں کم از کم 2,360 فلسطینی بچےشہید ہو چکے ہیں،یونیسیف

جینوا (پاک ترک نیوز)
حماس کے حیرت انگیز حملے کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کی ہے اور محصور ساحلی علاقے میں زمینی حملے کی تیاری کئے بیٹھا ہے۔ اسرائیلی بمباری سے اب تک6ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 2360بچے شامل ہیں۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر، عدیل کھودر نے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال ہمارے اجتماعی ضمیر پر بڑھتا ہوا داغ ہے۔ جس میں بچوں کی اموات اور زخمیوں کی شرح حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پانی کی شدید قلت کا شکار ہے۔ جس کے سنگین نتائج بچوں کے لیے ہیں جو کہ آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں۔
یونیسیف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی پر اتفاق کریں، انسانی بنیادوں پر رسائی فراہم کریں اور تمام یرغمالیوں کو رہا کریں۔بیان کے مطابق اس تنازعے میںاب تک 7,500 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جن میں کم از کم 5,991 فلسطینی اور 1,400 اسرائیلی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More