نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 64 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) نئے سال کے پہلے روز ہی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1567 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ سال 2023 کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More