گال ٹیسٹ دوسرے روز کے اختتام پرپاکستان کے 5وکٹوں پر 221رنز

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے 312رنز کے جواب میں 5وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنائے ہیں اور اسے خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 91رنز درکارہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے 221رنزبنا لئے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔سعود شکیل 69جبکہ آغاسلمان 61رنزبنا کر کریز پر موجود ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More