محسن نقوی کی دعوت پرچین،ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آمد

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پرچین،ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آمد ہوئی۔
محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren)، ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو (Mr.Durmus Bastug) اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فرکا خیرمقدم کیا ۔چیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چین ۔ ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
چین۔ ترکیہ اور ایران کےقونصل جنرل نے محسن نقوی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد دی۔
اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میچ کے لئیے شاندار انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
نگران وزیراعلی پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچوں سے امن اور محبت کا پیغام عام ہو رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More