آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز

پرتھ (پاک ترک نیوز) آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منفرد انداز اختیار کر لیا ۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پہلے ٹیسٹ میچ سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں منفرد طریقے سے آواز اٹھائی۔ اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے جوتوں پر فلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے لکھے تھے۔
عثمان خواجہ کے جوتوں پر ’آزادی سب کا حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے درج تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر یہی جوتے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بھی پہنیں گے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ‘بینوڈ قادر سیریز’ کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز کل سے پرتھ میں ہورہا ہے۔ کینگروز کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، پیٹ کمنز کپتان اور ٹریوس ہیڈ نائب کپتان ہونگے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی عثمان خواجہ کے اس اقدام پر رد عمل دیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، یہ قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More