آسٹریلیاکا فوج میں غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا اعلان

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے فوج میں غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع رچرڈ ڈونلڈ مارلس نے کہا کہ مسلح افواج میں 4,400افراد کے خلا کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے غیر ملکی شہریوں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔
رچرڈ مارلس کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دنیا کے ساتھ تجارت کی وجہ سے غیر ملکی افواج کے دبا ؤکے باعث نازک حالت میں ہے لہذا غیر ملکی شہریوں کو بھی فوج میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔کل وقتی اہلکاروں کی تعداد کو 63ہزار 600تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرنے کی توضیح کرتے ہوئے مارلس نے اعلان کیا کہ حکومت 2040تک اس تعداد کو 80ہزار تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
آسٹریلوی نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوج میں بھرتی فائیو آئیز کے نام سے منسوب امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی طرف سے بنائے گئے انٹیلی جنس اتحاد تک اور آسٹریلیا میں اقامہ ہولڈرز تک محدود ہو گی۔
آسٹریلیا میں مقیم نیوزی لینڈ کے باشندے، جولائی سے جبکہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈین بھی جنوری 2025سے فوج میں بھرتی ہو سکیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More