ترکیہ میں کیزیل ایلما (سرخ سیب) کی پرواز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے جدید ترین بغیر عملے کے لڑاکا جیٹ کیزیل ایلما نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ جس پرہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یقیناً یہ ترکیہ کی ڈرون ٹیکنالوجی میں نمایاں کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بیکارکے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلیو ک بائراکٹرکی جانب سے بدھ کے روزبغیر عملے کے لڑاکا جیٹ کیزیلیلماکی کامیاب پرواز کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "ہم اسے مزید زمین پر نہیں رکھ سکتے تھے۔ یہ اڑ گیا! ہمارے رب کا شکریہ۔" ترکی کے قومی بغیر پائلٹ…

نومبر میں روسی خام تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔آئی ای اے

لندن (پاک ترک نیوز) روسی تیل کی برآمدات نے نومبر میں اپریل کے بعد سے اپنی سب سے زیادہ فروخت کا ریکارڈ بنایا ہے۔ جو یورپی یونین کے روسی خام تیل پر پابندی کے نافذ ہونے سے پہلے نومبر میں تقریباً 270,000 بیرل یومیہ کے اضافے کے ساتھ 8.1 ملینبیرل یومیہہو گئی۔ تاہمیہ مقدار 8.2 ملین بیرل یومیہ سے کم ہے جو فروری میں روس اور یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد برآمد ہوئی تھی۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے اپنی گذشتہ ماہ کی تیل کی مارکیٹ کی ماہانہ رپورٹ میں کہاہے کہبرآمدات کے حجم میں اضافے کے…

کینیڈا نے نارڈ اسٹریم کی ٹربائینز پر دوبارہ پابندی لگا دی

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا نے نارڈ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کے لیے ٹربائنز دوبارہ پابندیاں لگا دیں۔  کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بدھ کے روزصحافیوں کو بتا کہ کینیڈا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کی مانٹریال میں مرمت کی جانے والی ٹربائنوں کو دی گئی پابندیوں کی چھوٹ کو منسوخ کر دے جو جرمنی کو واپس کرنے کی اجازت دینے کے لیے دی گئی تھی۔ قبل ازیںمیڈیا نے ایک سینئر سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نورڈ اسٹریم…

چمن: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑ گئی

چمن (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر جنگ شروع ہو گئی۔ حکام نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو طلب کر لیا گیا۔ افغانستان سے فائر کیا گیا گولہ ایف سی قلعہ میں آ گرا۔ بارڈر کسٹم ہاوس کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ سرحد پر شدید دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ چمن واقعے پر پاک افغان حکام رابطے میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں پاکستانی سفارت خانے اور سفارتی عملے کی…

حکومت آئی ایم ایف پروگرام پورا کرے گی، شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو اہداف دے دئیے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی۔ ایم۔ایف) کے ساتھ موجودہ پروگرام پورا کرے گی، برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کی بھرپور مدد کریں گے اور تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ موجودہ حکومت کو تباہ حال اور بدحال معیشت ملی تھی جسے ہم نے دن رات کی محنت سے استحکام دیا ہے۔ وہ وزیراعظم ہاﺅس میں معاشی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں خزانہ، اقتصادی امور ڈویژن، منصوبہ بندی، دفاع کے وفاقی وزرا کے علاوہ…

دو کروڑ 35 لاکھ روپے میں مار خور کا شکار

چترال (پاک ترک نیوز) امریکی شکاری کلیمپر ٹوڈکیون (Klimper Todd Kevin) نے  چترال میں کشمیر مارخورکا شکار کیا ہے۔ مار خور کے شکار کے لیے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 5 ہزارامریکی ڈالرمیں پرمٹ حاصل کیا گیا۔ یہ رقم پاکستان کرنسی میں 2 کروڑ 35 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ امریکی شہری نے چترال کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں مارخور کو شکار کیا۔ یہ اس سال کا پہلا شکار تھا۔ شکار ہونے والے مارخور کے سینگوں کا سائز 45 اِنچ تھا۔ اور عمر 9 سال تھی۔

اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار، اسلام آباد پولیس کے حوالے

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار ہو گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ان کے خلاف سندھ میں دائر تمام مقدمات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کےخلاف سندھ میں درج مقدمات کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف عام لوگوں نے مقدمات درج کرائے تھے، قانون…

پاکستان کے سفیر کی اتاترک مزار پر حاضری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے عظیم سیاستدان، مصلح اور جمہوریہ ترکی کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔ سفیر نے اہل خانہ اور سفارت خانے کے افسران کے ہمراہ اتاترک کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ ڈاکٹر یوسف جنید نے بدھ کو صدر رجب طیب اردوان کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں تھیں۔ اسناد کی تقریب کے سلسلے میں سرکاری تقریب کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے…

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن انگلینڈ کے نام، 4 وکٹوں پر 506 رنز

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں انگلینڈ ٹیم نے ابتدا سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ پہلے ہی روز مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ اوپننگ بلے بازوں جیک کراؤلے اور بین ڈکیٹ نے 233 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر مضبوط بنیاد فراہم کی۔ 107 رنز پر بین ڈکیٹ آؤٹ ہوئے، جنہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو…

سابق چینی صدر جیانگ زیمن کی وفات، وزیراعظم شہباز شریف کی تعزیت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں سابق چینی صدر کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا مرحوم سابق چینی صدر کو ہمیشہ ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھا جاےگا۔ انہوں نے پاک- چین تعلقات کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کی ترقی میں مرحوم صدر جیانگ زیمن کا کردار اہم حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

داعش کے قائدابوحسن الہاشمی ہلاک

دمشق (پاک ترک نیوز) شدت پسند گروپ داعش نے قائدابو حسن الہاشمی القرشی کی لڑائی میں ہلاکت کا اعلان کر دیا۔ داعش کے ترجمان نے کہا ان کی جگہ نئے قائد کا انتخاب عمل لایا جاچکا ہے۔ داعش کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ہاشمی’’اللہ کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں‘‘ مارے گئے ہیں لیکن ترجمان نے ان کی ہلاکت کی تاریخ یا دیگرتفصیل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کہاں مارے گئے ہیں اور یہ جھڑپ کہاں ہوئی ہے۔

آرمینیا کاراباخ کو آذربائیجان کا حصہ تسلیم کرتا ہے: روسی وزیر خارجہ لیورووف

پراگ (پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیورووف نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آرمینیا کی طرف سے پراگ کے چار فریقی اجلاس میں الما-آتا پروٹوکول کی توثیق آذربائیجان کے کاراباخ کی حیثیت کے مسئلے کو بغیر کسی تحفظات کے حل کرتی ہے۔ لیورووف نے کہا کہ الما-آتا پروٹوکول اعلان کرتا ہے کہ USSR کے تمام ممالک موجودہ سرحدوں کی ناقابل تسخیریت کا احترام کرتے ہیں۔

وزیراعظم سے وزیر مملکت خارجہ امور کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیرمملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرے۔…

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی عمران خان سے اہم ملاقات

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک پہنچ گئے۔ پرویز الہٰی کے ہمراہ اُن کے بیٹے مونس الہٰی بھی عمران خان سے ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت اور پی ڈی ایم کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کی صورت میں حکمتِ عملی پر گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے پرویز خٹک نے بھی زمان پارک میں ملاقات کی تھی۔

ترکیہ میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

ترکی نے سیاحت کے شعبے میں کمال حاصل کر لیا، صدر رجب طیب اردوان انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے سیاحت کے شعبے مین اپنی ماسٹری ثابت کر دی ہے۔ کیونکہ اس سال غیر ملکی تعطیلات منانے والوں کی آمد نے کورونا وائرس کے اس صنعت پر پڑنے والے تمام منفی اثرات کو ختم کر دیا ہے۔ صدر اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترک ہوٹلز فیڈریشن کی ساتویں عام جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاحت میں اپنا اپرنٹس شپ کا دور ختم کر دیا ہے اور ہم مہارت کے مرحلے پر ہیں۔اگرچہ ہم نے عالمی…

ترکیہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، دنیا سے گندم بحران کا خطرہ ٹل گیا

یوکرین سے اناج کی برآمد کے معاہدے کے تحت اب تک 12ملین ٹن سے زائد اناج برآمد کیا جا چکا استنبول ( پاک ترک نیوز) یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے پیدا ہونے والے "خوراک کے بحران" کے خطرے کو ختم کرنے کے لیےترکیہ کی کوششوں کے نتیجے میںبنائے گئے "گرین کوریڈور" کے ذریعےاب تک 501 بحری جہازوں کے ذریعے 12 ملین ٹن سے زیادہ اناج دنیا کے مختلف ملکوں میں پہنچایا جا چکا ہے۔ اناج کی برآمد کے معاہدے کی نگرانی کے لئے بنائے گئے مشترکہ رابطہ مرکز کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی میںطے پانے والے معاہدے…

ترکیہ کی "روایتی اہلت اسٹون ورک” یونیسکو کی غیرمحفوظ ثقافتی ورثے فہرست میں شامل

انقرہ (پاک ترک نیوز) یونیسکو کی جانب سےترکی کی "روایتی اہلت اسٹون ورک" کی تکنیک کو فوری حفاظت کی ضرورت کے زمرے کے تحت غیرمحفوظ ثقافتی ورثے کی یونیسکو کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق غیر سرکاری ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے بین الحکومتی کمیٹی کے 17 ویں اجلاس کے دوران روایتی اہل پتھر کے کام کی ہماری قومی نامزدگی کی فائل کو یونیسکو کی غیر محفوظ ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس میں فوری تحفظ کی ضرورت ہے۔ مراکش کا دارالحکومت رباط میں 28 نومبر سے شروع…

جرمنی کو ہر سال 4 لاکھ ہنر مندوں کی ضرورت ہے

جرمنی میں افرادی قوت کا بحران شدت اختیار کر گیا برلن (پاک ترک نیوز) جرمن حکومت نےاعلان کیاہے کہ وہ امیگریشن قانون میں اصلاحات کے ساتھ یورپی یونین سے باہر سے آنے والے تارکین وطن کے لیے داخلے کے قوانین میں نرمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ ہنر مند کارکنوں کی جرمنی کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ جرمن وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے گذشتہ روز یہاں صحافیوں کو بتایا کہ ہم برسوں سے جانتے ہیں کہ ہمیں آبادی کا مسئلہ درپیش ہے لیکن اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نےکہا کہ کارکنوں کی کمی جرمنی کے…

رولز رائس کاہائیڈروجن سے چلنے والے ہوائی جہاز کے انجن کا کامیاب زمینی تجربہ

لندن ( پاک ترک نیوز) برطانوی انجن بنانے والی کمپنی رولز رائس اور کم لاگت والی ایئرلائن ایزی جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائیڈروجن پر چلنے والے ہوائی جہاز کے انجن کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ برطانوی کمپنی نے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہےکہ زمینی ٹیسٹ، تبدیل شدہ رولز رائس اے اے ای 2100 ہوائی جہاز کے انجن کا استعمال کرتے ہوئے ہوا جس میں سمندری طاقت سے پیدا ہونے والے سبز ہائیڈروجن کا استعمال کیا گیا۔یہ ٹیسٹ ساؤتھمپٹن کے شمال میں ایمزبری، ولٹ شائر میں وزارت دفاع کے بوس کامبی…

ترکیہ کا سویڈن اور فن لینڈ سے ڈو مور کا مطالبہ

سویڈن، فن لینڈ کے ساتھ دہشتگردوں کی واپسی پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، ترک وزیر خارجہ انقرہ (پاک ترک نیوز) نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دہندہ نارڈک ملکوں فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ سہ فریقی معاہدے کے حصے کے طور پر دہشت گرد مشتبہ افراد کی واپسی پرتا حال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے یہ بات رومانیہ میں ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتائی۔ چاوش اولو نے کہا کہ ان دونوں ممالک نے اپنے وعدوں کے حوالے سے کچھ اقدامات کیے ہیں، ہم ان اقدامات…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More