کورونا وائرس دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے

فرانس : کورونا وائرس سے متعلق فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے صرف پھیپھڑے ہی متاثر نہیں ہو رہے ہیں بلکہ اس سے نسوں میں خون بھی جمنے لگتا ہے جس سے دل کے دورے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ پوری دنیا اس وقت کورونا کی وبا کا سامنا کر رہی ہے، مختلف ممالک کے سائنسداں دن رات ویکسین بنانے میں مصروف ہیں۔ اس بیماری کے حوالے سے لگاتار مطالعے اور تحقیق بھی ہو رہی ہیں جن سے نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے صرف پھیپھڑے ہی متاثر نہیں ہو رہے ہیں…

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت 60 ہزار یومیہ سے زائد ہے، این سی او سی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹنگ صلاحیت60 ہزار یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے، پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1525 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1227اضافی آکسیجن بیڈز دستیاب ہوں گے تاہم کورونا کے لیے مختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے خلاف بروقت درست اور بہترین طبی…

کروناوائرس اب کیسے پھیل رہا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کردیا

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس کے ہوا کے ذریعے پھیلاؤ کے شواہد بھی مل رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ کروناوائرس عمومی طور پر وبائی مریض کے منہ یا ناک سے نکلنے والے وائرس کے جز سے پھیلتا یا پھر دوسرے کو متاثر کرتا ہے، لیکن اب عالمی ادارہ صحت نے وبا کے پھیلاؤ سے متعلق نئے خطرے کی طرف اشارہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 32 ممالک سے 239 سائنس دانوں نے مشترکہ خط شایع کیا ہے جس میں باقاعدہ طور پر ہوا میں وائرس کی موجودگی کے شواہد…

صحت کی سہولتوں کیلیے ری فنانس اسکیم کا دائرہ وسیع

کراچی: اسٹیٹ بینک نےصحت کی سہولتوں کیلئے ری فنانس سہولت کا دائرہ بڑھا دیا۔ اسٹیٹ بینک نے ‘فیسلٹی ٹو کمباٹ کووڈ19’ کے نام سے ری فنانس اسکیم متعارف کروائی ہے، آرایف سی سی اسپتالوں اور شعبہ صحت کو خدمات کی فراہمی میں مدد کیلئے ہے۔ اسکیم کےتحت 5سال کی مدت کیلئے3فیصدکی شرح پررعایتی قرضےدیئےجائیں گے۔

قومی بچت اسکیوں میں سرمایہ کاری، شرح منافع سے متعلق بڑی خبر

اسلام آباد : قومی بچت اسکیوں کے شرح منافع میں پھر ردو بدل کردیا گیا، جس میں بہبود سرٹیفکیٹ، پینشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی اکائونٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قومی بچت اسکیوں کے شرح منافع میں ردو بدل کردیا گیا ، جس کا اطلاق ہوگیا ہے، بعض اسکیموں کی شرح منافع میں کمی اور بعض میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹ، پینشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی اکائونٹ پر شرح منافع بڑھ کر 9.96 فیصد ہوگیا جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکائونٹس پر…

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 07 ڈالر اضافہ کے بعد 1784 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافہ کے بعد 106000 روپے ہوگئی جو کہ ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔

گال پر انجکشن لگانے کی عادت، خاتون نے اپنا چہرہ بگاڑ لیا

کیو: یوکرین کی خاتون نے خوبصورت نظر آنے کے لیے آئن لائن ویڈیوز کی مدد سے علاج شروع کیا اور اپنے منہ پر انجکشن لگا کر حلیہ ہی بگاڑ لیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ انسٹاگرام اسٹار انستاسیا پوکریش چک کا کہنا تھا کہ اُن کا چہرہ  سرمئی چوہے کی طرح نظر آتا ہے۔ خاتون سمجھتی ہیں کہ وہ اس شکل کے ساتھ زیادہ اچھی نظر نہیں آتیں اسی لیے وہ بہت زیادہ احساس کمتری کا بھی شکار ہیں۔ انستاسیاپوکریش چک نے اپنے پچکے گالوں کو  بھرنے کا انوکھا حل نکالا اور ڈاکٹر سے مشورے کے…

یاسر شاہ نے گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے کا پلان بنا لیا

مانچسٹر: لیگ اسپنر یاسر شاہ کے مطابق وہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ہتھیار کے طور پر گگلی کو استعمال کریں گے۔ پاک انگلینڈ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری ہے، بولرز اور بلے باز دونوں ہی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر نے بھی گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے کا پلان بنا لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ہتھیار کے طور پر گگلی کو استعمال کریں گے۔

بھارت کی ایک اور پسپائی : چینی فوج لداخ سے واپس نہیں گئی

لداخ : چین کی پیپلز لیبریشن آرمی ابھی تک لداخ کے پینگونگ سے پیچھے نہیں ہٹی ہے، فریقین کے درمیان سب سے متنازعہ مسئلہ چینی فوجیوں کا پینگونگ جھیل اور ڈیپسانگ کے فنگر چار علاقوں سے انخلاء کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے دعوے کے برخلاف چینی فوج نے ہمالیہ کی گلوان وادی سے خیمے اور دوسری تعمیرات ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ بھارتی فوجی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں کو خیمے اور دوسری تعمیرات ختم کرتے اور فوجی گاڑیاں واپس جاتے دیکھا…

برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

سری نگر : حریت کمانڈر برہان وانی کے چوتھے یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، اس موقع پر برہان وانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، قابض بھارتی فورسز نے برہان وانی کو 2016 میں شہید کردیا تھا۔ تفصیلات کئ مطابق مقبوضہ کشمیرمیں حریت کمانڈر برہان وانی کا چوتھا یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ علی گیلانی اورحریت کانفرنس کی کال پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور ۔گلی کوچوں میں ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کے نعروں کی گونج ہے۔ بھارتی فورسزنے کشمیریوں کواحتجاج سے روکنے کے لئےروایتی ہتھکنڈا استعمال کرتے…

پاکستان میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد : وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوگیا ، تاہم حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ويڈيولنک پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، اجلاس میں تجويز دی گئی کہ يکم ستمبر سےپہلے اسکول نہ کھولےجائيں اور گست کےآخری ہفتے حتمی فيصلے کيلئے اجلاس بلايا جائے۔ اجلاس میں وزيرتعليم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولزشديد مالی بحران…

مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

کراچی : جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو 9جولائی کوکراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ، جس پر بلاول بھٹو نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سےفون پر رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں میں علاقائی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو 9جولائی کوکراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں…

پاکستان نے کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کر دی

اسلام آباد : پاکستان نے کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کر دی اور کہا آئی سی جےفیصلےکےتحت نیاآرڈیننس جاری کیا، آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت کلبھوشن یادیو نظرثانی اپیل دائر کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہدحفیظ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے مشترکہ پریس کانفرس کی ، ڈی جی ساؤتھ ایشیازاہد شیخ  نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت نے آئی سی جے سے رابطہ کیا، بھارت کا دعویٰ یادیو کے معاملے پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہوئی،…

وبا کی وجہ سے بہت سے معاشی اور معاشرتی چیلنجز کا سامنا ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وبا کا مقابلہ معاشرے کے تمام طبقات کی کوششوں سے کیا جاسکتا ہے، کرونا کی وجہ سے بہت سے جیلنجز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب اور چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق نے ملاقات کی، اس موقع پر سی ای او ٹیلی نار نے کرونا کے خلاف 61 ملین روپے مالیت کا عطیہ پیش کیا۔ ملاقات کے موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ صاحب حیثیت طبقے کو حکومتی امداد کی کوششوں کی حمایت کی ضرورت ہے، وبا کی وجہ سے بہت سے معاشی اور معاشرتی چیلنجز کا…

وزیراعظم کا دنیا بھر کے ممالک پر کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عملی اپنانے پر زور

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے ممالک پر کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا اپیل کی کہ مزدور طبقے کا خیال رکھیں،  ان کے تحفظ کیلئےملکر اقدامات کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر جبری برطرفیوں کے خلاف انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا خصوصی سیشن ہوا، وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کو کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، ہمیں دو قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک طرف کورونا کاپھیلاؤ روکنا اور دوسری طرف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More