کاراباخ جنگ میں ترکی کی مدد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ترک سفیر کے لئے "آرڈر آف فرینڈشپ” ایوارڈ

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا ہے کہ کاراباخ کی جنگ میں ترکی کی مدد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور آذربائیجان کے عوام کے دلوں میں اس یاد تاحیات زندہ رہے گی۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان میں سبکدوش ہونے والے ترک سفیر ارکان اوزورل کو "آرڈر آف فرینڈشپ" ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے میں ترک سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آذربائیجان ترک مدد کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ الہام علی یوف نے کہا کہ ارکان اوزورل کی…

صدر ایردوان کی بار بار معاشی ٹیم میں تبدیلی سے مہنگائی کا طوفان نہیں تھمے گا، عالمی مالیاتی ادارے

عالمی مالیاتی اداروں نے کہا ہے کہ ترکی میں بار بار اکنامک ٹیم بدلنے سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ بین الاقوامی میڈیا نے کہا ہے کہ صدر ایردوان نے ترکی کے مرکزی بینک کے تین گورنر بدل دیئے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک میں مہنگائی کا طوفان ہو اور معاشی سرگرمیاں سُکڑ رہی ہوں اکنامک ٹیم میں تبدیلی سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ صدر ایردوان نے 19 مارچ کو راتوں رات سینٹرل بینک کے گورنر ناجی آبال کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔ ناجی آبال ترکی کے سابق وزیر خزانہ رہے…

ججوں اور سیاستدانوں کے خلاف جنسی ہراسگی کی شکایات پر حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا نے ججوں اور سیاستدانوں کے خلاف جنسی ہراسگی کی شکایات پر انہیں حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ خواتین پارلیمانی ورکرز کی طرف سے سیاستدانوں پر جنسی ہراسگی کے الزامات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور انہیں حاصل استثنیٰ پر عوام کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اس وقت آسٹریلیا میں جنسی ہراسگی کی شکایات پر کارروائی طویل وقت میں مکمل کی جاتی ہے جس کے باعث شکایت کنندہ سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ قوانین میں…

پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کر دیئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان نے 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر دیئے،وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ پاکستان تین سال بعد انٹرنیشنل کیپیٹل مارکیٹ میں داخل ہو گیا ہے۔ یورو بانڈز 30 سال کی مدت کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ پانچ اور دس سال کی مدت کیلئے بھی بانڈز جاری کئے گئے ہیں۔

صدر ایردوان کے ساتھ والی کرسی نہ دینے پر یورپین کمیشن کی صدر ناراض

یورپین کمیشن کی صدر اُرسلا وون ڈیر اس بات پر ناراض ہو گئی ہیں کہ انہیں صدر ایردوان کے ساتھ والی کرسی پر جگہ کیوں نہ دی گئی۔ یورپین کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے کل انقرہ کے صدارتی محل میں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ترکی کا دورہ کرنے والوں میں یورپین کمیشن کی صدر آرسلا وون ڈیر اور یورپین کونسل کے صدر چارلس مچل شامل تھے۔ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات میں صرف دو کرسیاں لگائی گئیں جس میں ایک پر ترک صدر اور دوسری پر یورپین کونسل کے صدر چارلس مچل بیٹھے جبکہ یورپین کمیشن کی صدر اُرسلا وون…

پاک فوج کی کور کمانڈر کانفرنس، عالمی، علاقائی اور مقامی سیکیورٹی کا جائزہ لیا

پاکستان کی فوج کی کور کمانڈر کانفرنس راولپنڈی میں پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کور کمانڈر کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور مقامی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاک فوج کی حال ہی میں ہونے والی فارمیشن مشقوں میں آپریشنل تیاری پر اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کور کمانڈر اجلاس میں ملک کی مشرقی سرحد اور خاص طور پر لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بات کی گئی۔ اجلاس کو اس سال پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل…

امریکی فوج افغانستان سے کہیں نہیں جا رہی ہے، صدر جو بائیڈن کا واضح اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے فوج کے انخلا کو فی الحال خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فی الحال حالات ایسے نہیں ہیں کہ امریکہ اپنی فوج افغانستان سے نکالے۔ واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کرتے ہوئے اس سال یکم مئی سے امریکی افواج افغانستان سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا افغانستان میں قیام ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کا خطرہ ابھی برقرار ہے ایسے میں امریکہ اور اس کی اتحادی فوج کا…

مسلم ممالک آپس میں تجارتی لین دین مقامی کرنسیوں میں کریں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کئی سال سے مسلم ترقی یافتہ ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ تجارتی لین دین کے لئے مقامی کرنسی کو ترجیح دیں۔ دنیا کے آٹھ مسلم ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم ڈی 8 کی معاشی تعاون کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی کرنسی میں تجارت سے کرنسی کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ امریکی ڈالر میں تجارت سے دنیا کے بیشتر ممالک کی کرنسیوں پر بے پناہ دباؤ ہے جس کے باعث ان ممالک کی مقامی کرنسیاں اکثر اوقات غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا شکار…

دنیا کے ارب پتیوں کی دولت میں 5 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ، ترکی کے 26 افراد بھی ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

2020 میں جہاں دنیا بھر کی معیشتیں کساد بازاری اور سست روی کا شکار رہیں اور عالمی معاشی بحران پیدا ہوا وہیں کچھ لوگوں کی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ امریکی میگزین "فوربس" نے 2020 کے ارب پتیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 2020 میں سب سے زیادہ کمائی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کی۔ اس وقت دنیا بھر میں ارب پتیوں کی تعداد 2755 ہو چکی ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے۔ امریکی کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس مسلسل چوتھی بار ارب پتیوں میں اول نمبر پر رہے۔ 2020 میں دنیا بھر کے ارب پتیوں کی مجموعی دولت…

روس کی پاکستان کو ویکسین، توانائی، سیکیورٹی آلات اور دیگر شعبوں میں تعاون کی پیشکش

روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بلا تعطل فراہمی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان کو توانائی اور سیکیورٹی کے آلات کی فراہمی میں تعاون کر سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کراچی اور لاہور کے درمیان نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے…

ترکی: کورونا وائرس بے قابو، کیسز کی تعداد 50 ہزار، اموات 200 سے تجاوز کر گئیں

ترکی میں کورونا وائرس روکنے کے تمام اقدامات ناکام ہوتے جا رہے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو گئی جبکہ دوسری طرف اموات 200 سے تجاوز کر گئیں۔ گذشتہ سال مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باوجود ترکی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 8 کروڑ 40 لاکھ سے زائد آبادی کے ملک ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 211 ہو گئی۔ گذشتہ ہفتے صدر رجب طیب ایردوان نے ملک بھر میں…

دبئی پولیس نے یوکرین کی 11 خواتین کو بالکونیز میں برہنہ تصاویر اتارنے پر گرفتار کر لیا

متحدہ عرب امارات کی دبئی پولیس نے بلند و بالا عمارتوں کی بالکونیز میں برہنہ ہو کر فوٹو شوٹ کروانے پر یوکرین کی 11 خواتین اور ایک روسی فوٹوگرافر کو گرفتار کر لیا۔ دبئی پولیس کے مطابق ان خواتین کی برہنہ ہو کر تصاویر بنوانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس پر متحدہ عرب امارات کے عوام میں سخت غم و غصہ پایا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 خواتین اور ایک فوٹوگرافر کو گرفتار کر لیا۔ دبئی دنیا بھر میں انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے لئے ویڈیو بنوانے میں ایک مشہور سیاحتی مقام ہے…

پی ٹی اے نے ٹیلی کام شعبے کیلئے سی ای آر ٹی پورٹل متعارف کرا دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پی ٹی اے نے ٹیلی کام شعبے کے لئے سی ای آر ٹی پورٹل متعارف کرادیا. کمپیوٹر ایمرجنسی ریڈنیس ٹیم پورٹل ٹیلی کام شعبے کی سیکیورٹی کے لیے کام کرے گا۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام شعبے کے لئے سی ای آر ٹی پورٹل متعارف کرادیا. پی ٹی اے علامیہ کے مطابق سی ای آر ٹی پورٹل قومی ٹیلی کام ڈیٹا اور اس کے ڈھانچے کے تحفظ میں اضافہ کرے گا. پورٹل سے پی ٹی اے اور اس کے لائسنس یافتگان کو پی ٹی اے کے سائبر سیکیورٹی خطرات پر مبنی معلومات کا تبادلہ کرنے میں مدد ملے گی. پورٹل کا قیام ٹیلی کام آپریٹروں…

برطانیہ کیلئے پی آئی اے کو 2 اضافی پروازوں کی اجازت مل گئی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز )برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ اور پروازوں کی بکنگ پر رش کی وجہ سے پی آئی اے نے مزید 2 پروازوں کی اجازت لے لی. پہلی اضافی پرواز 7 اپریل کو رات ڈھائی بجے اسلام آباد تا مانچسٹر روانہ ہوگی .تمام ایسے مسافر جو ابھی تک ٹکٹوں کا حصول نہیں کرسکے فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں .سی ای او کی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کیلئے پی آئی اے بکنگ دفاتر آج رات 10 بجے تک کام کریں گے.

بنگلادیش میں پہلی ڈی 8 یوتھ سمٹ ،پاکستان شریک

اسلام آباد( پاک ترک نیوز )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پہلی ڈی ایٹ یوتھ سمٹ 2021 کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ایران، مصر، ملائشیا، نائجیریا، اور ترکی کی شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی حکومتی رہنما عثمان ڈار نے کی۔سمٹ کا عنوان نوجوانوں کیلئے کاروبار کے ذریعے دیرپا تبدیلی کا حصول تھا۔عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ماڈل پیش کیا اور بتایا کہ حکومت پاکستان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا ہے۔نوجوانوں کو…

چینی تہوار "چھنگ منگ”پر ٹھنڈا کھانا کیوں کھاتے ہیں ؟

تحریر :زبیر بشیر ، بیجنگ ، چائنہ چھنگ منگ کا دن چین میں دنیا سے رخصت ہونے والوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ یہ چین کی چند اہم روایتی تقریبات میں سے ایک ہے۔ اس دن مقبروں کی صفائی کی جاتی ہے۔ وہاں اگربتیاں جلائی جاتی ہیں اور بچھڑے ہوئے پیاروں کو یاد کیا جاتا ہے۔ اس دن خصوصی طور عظیم ہیروز کی یادگاروں پر جاکر ان کی قوم کے لئے خدمات کو سلام کیا جاتا ہے۔ چین کی تقریباً تمام قومیتیں اس دن کو نہایت عقیدت و احترام سےمناتی ہیں۔ اس دن عقیدت میں ڈوبے لوگ اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کے لئے دعائیہ تقریبات منعقد کرتے…

چین کے نظریاتی لوگ اور چینی صدر کا "چھو شن "؟

تحریر :زبیر بشیر ، بیجنگ ، چائنہ آج کی دنیا جہاں بیشتر ممالک میں سیاسی نظریات دم توڑ چکے ہیں اور سیاست کا مرکز و محور مفادات ہیں وہاں ایک ملک اور قوم ایسی ہے جو سو برس سے اپنے نظریات کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ یہ چینی قوم ہے۔ رواں برس چینی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 100 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ چینی قوم میں اس جماعت کی حمایت کے ساتھ ہر گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ ایسا کیوں نہ ہو؟ اس جماعت نے اپنے قیام سے اب تک جو وعدے کئے وہ پورے کئے ہیں۔ وبا کے بعد کی دنیا میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا…

صدر ایردوان اسرائیل کو تنہا اور اس کے دشمنوں کو مضبوط کر رہے ہیں، اسرائیلی میڈیا

صدر رجب طیب ایردوان اسرائیل کو تنہا کرنے جیسے خطرناک اقدام کر رہے ہیں اور دوسری طرف ترکی اسرائیل کے دشمنوں کو طاقتور بنا رہا ہے جس سے اسرائیل کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق انقرہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ صدر ایردوان اپنی اسرائیل پالیسی کو تبدیل کریں۔ اسرائیل کے یروشلم پوسٹ نے کہا ہے کہ اگر صدر ایردوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں اسرائیل کو نازی اسٹیٹ کہنا بند کرنا ہو گا۔ ترکی حماس کے رہنماؤں…

ترک مٹھائیوں کی ایکسپورٹس، استنبول کی قدیم حافظ مصطفیٰ سوئٹس آپ بھی منگوا سکتے ہیں

ترکی سے مٹھائیوں کی ایکسپورٹس شروع ہو گئیں۔ استنبول کی قدیم مٹھائی کی دکان حافظ مصطفیٰ سوئٹس نے 50 اقسام کی مٹھائیوں کی برآمدات شروع کر دیں۔ استنبول میں ڈیڑھ سو سال قدیم مٹھائی کا کاروبار کرنے والی حافظ مصطفیٰ نے مٹھائیوں کی ایکسپورٹ کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ 1864 میں اسماعیل خاکی بے نے استنبول کے فاتح ڈسٹرکٹ میں راک کینڈی تیار کرنا شروع کی تھی جو آج حافظ مصطفیٰ سوئٹس کے نام سے مشہور ہے۔ 157 سال سے مٹھائیاں تیار کرنے والی "اونگورلر فیملی" کا کہنا ہے کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا…

ترکی: 2 وزیر خزانہ اور سینٹرل بینک کے 3 گورنر بدلنے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی

ترک ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 16.19 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فروری میں افراط زر کی شرح 15.61 فیصد تھی۔ گذشتہ سال نومبر سے اب تک صدر رجب طیب ایردوان نے دو وزیر خزانہ اور سینٹرل بینک کے 3 گورنر بدل دیئے لیکن مہنگائی کسی طور کنٹرول میں نہیں آ رہی ہے۔ گذشتہ ماہ صدر ایردوان نے ترکی میں نئی معاشی اصلاحات کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کے تمام اقدامات مہنگائی کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ستمبر میں صدر ایردوان نے ترکی کے وزیر خزانہ بیرات البیراک کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More