آذربائیجان اور آرمینیا میں مزید قیدیوں کا تبادلہ

آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نیگورنو کاراباخ میں تعینات روسی امن فوج کے کمانڈر رستم مرادوف کے مطابق، ایک آذربائیجانی اور 5 آرمینیا کے قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ 10 نومبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت، اب تک آذربائیجان کی جانب سے آرمینیا کے 64 قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے، جبکہ 100 قیدی آذربائیجان کی قید میں ہیں۔ دوسری جانب، آرمینیا کی جانب سے اب تک 16 آذری قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

چین کا ایم ایل ون ریل منصوبہ جلد شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد-وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، ایم ایل ون اور سی پیک منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، ایم ایل ون اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ایم ایل ون میگا پراجیکٹ کو جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور تا کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا۔…

گیس کا شعبہ نجی کمپنیوں کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد-معاون خصوصی ندیم بابر کا ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر اور انکی توانائی ٹیم کیساتھ ورچوئل اجلاس ہوا ،اجلاس میں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری پٹرولیم سیکٹر میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ندیم بابر نے بتایاکہ ملک میں گیس کے شعبے کو نجی طور ترسیل و خریداری کیلئے کھول دیا گیا ہے، اپریل سے نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کر سکیں گی،ای اینڈ پی سرگرمیوں سے ملک میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو گا، ملک میں ای اینڈ پی ریگولیشن کیلئے فریم ورک تیار کر لیا…

پہلا قومی سرمایہ کاری پلیٹ فارم قائم کر دیا گیا

اسلام آباد-وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ کےتحت پہلاقومی سرمایہ کاری پلیٹ فارم قائم کردیا گیا۔پلیٹ فارم کےتحت آئی ٹی کے شعبہ سے منسلک اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاری کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ پہلے قومی سرمایہ کاری پلیٹ فارم کا افتتاح اسلام آباد میں وفاقی وزیر ائی ٹی سید امین الحق نے وزارت کے دیگر حکام کے ہمراہ کیا۔ وزارت سے جاری تفصیلات کے مطابق اس منصوبہ میں اگنائٹ کے ساتھ آغا خان فاؤنڈیشن کا ادارہ ایکسلریٹ پراسپیریٹی فنڈنگ کیلئے رابطوں کو یقینی بنائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ائی ٹی سید امین الحق کا…

پاکستان جیسے ہمسائے کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ،ایرانی سفیر

اسلام آباد- اسلامی انقلاب ایران کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر اید محمد علی حسینی نے کہا ہے پاکستان جیسے دوست اور ہمسایہ ملک کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے پاک ایران تعلقات کی مسلسل مضبوطی اور فروغ، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست شمار ہوتی ہے۔اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چار دہائیوں کے بعد، آج ایرانی قوم اور مخصوصا نوجوان نسل ایران کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایران کے اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ پر…

"کورولوش عثمان” اور ساتھیوں کا چیچنیا میں پرتپاک استقبال

چیچنیا : ترک ڈرامہ "کورولوش عثمان" کے اداکار چیچنیا پہنچ گئے،اداکاروں کودورے کی دعوت چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے دی تھی ،کورلوش عثمان کی ٹیم کا چیچنیا میں شاندار اور پُرتپاک استقبال کیا گیا ،چیچنیا پہنچنے والی ٹیم میں ڈرامے کے پروڈیوسر محمد بوذداغ، ڈائریکٹر متین گونے اور اداکار براق او جاوید شامل ہیں اس موقع پر ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی ،چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے روایتی استقبال کیا اور عشائیہ بھی دیامہمانوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود…

پی آئی اے کی مانچسٹر کیلئے پاکستانی کینوؤں کی ترسیل شروع

اسلام آباد-دو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کینو کارگو کے ذریعے اٹھانا شروع کردیا ۔پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پرواز پر 2200 کلو کینو برآمد کیا گیا، قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے اب باقاعدگی سے کینو کارگو کے طور پر اٹھائے گا۔وزیر ہوابازی کی کارگو کے فروغ سے متعلق خصوصی ہدایات ہیں۔ملکی برآمدات کے فروغ کی حکومتی پالیسی میں پی آئی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

چین میں جشن بہار کی تقریبات کا آغاز

تحریر: زبیر بشیر  بیجنگ چین  دنیا بھر میں اپنی رنگا رنگ  اور متنوع ثقافت  کی وجہ سے  مشہور ہے۔   یہاں منعقد ہونے والی سب سے بڑی  ثقافتی سرگرمی سال نو یعنی جشن بہار کا استقبال ہے۔  یہ تہوار طویل تعطیلات کی وجہ سے اپنوں سے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کل چینی عوام کے معیار زندگی کے بلند ہونے کے ساتھ ساتھ جشن بہار منانے میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔اب عیدی لفافوں کی بجائے ریڈ پیکٹس کی شکل میں دی جاتی ہے۔ یہ نئے دور میں بدلتے ہوئے چینی جشن تہوار کے نئے رنگ ہیں۔ اس موقع پر بہت سی سرگرمیوں کے…

ترک یونیورسٹیز میں 84 لاکھ طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے اٹھارہ سال پہلے ترک یونیورسٹیز میں 16 لاکھ طالب علم جو آج 84 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔ انقرہ میں کونسل آف ہائر ایجوکیشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے نہ صرف ترکوں بلکہ دنیا بھر کے طالب علموں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ اٹھارہ برسوں میں ترک یونیورسٹیز کی تعداد 76 سے بڑھ کر 207 تک پہنچ گئی ہے۔ ان یونیورسٹیز میں اسٹاف ممبرز جو پہلے 70 ہزار تھے آج ایک لاکھ 80 ہزار ہو چکے ہیں۔ خواتین بھی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ رہی…

آرمینیا کاراباخ میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے لگا

باکو-آرمینیا کو امن راس نہ آیا، امن معاہدے کی خلاف ورزی شروع کردی.آذربائیجان نے الزام لگایا ہے کہ نگورنو-کاراباخ میں آرمینیا کی جانب سے اشتعال انگیز کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ باکو اسٹیٹ بارڈر سروس کے مطابق، آرمینیا کی فوج نے بارڈر چیک پوائنٹ پر 20 مشین گنز کے ساتھ فائرنگ کی اور امن معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اس سے قبل بھی آذربائیجان سے جنگ بندی کی اپیل کے بعد آرمینیا متعدد بار آذربائیجان کی افواج اور شہری علاقوں پر حملے کرتا رہا ہے۔ کاراباخ پر قبضے کے لیے 44 دن آذربائیجان کی افواج سے پسپا ہونے کے…

پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد-پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ، آئی ایس پی آرکے مطابق زمین سے زمین پرمارکرنے والا غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے، غزنوی میزائل جوہری اورروایتی ہتھیارلےجانےکی صلاحیت رکھتاہے۔میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائزکےتحت کیاگیا،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربےکامشاہدہ کیاسینئرفوجی حکام،سائنسدان اورانجینئرزاس موقع پرموجودتھے،صدر،وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباددی…

ترکی میں بغیر ڈرائیورپہلی بس تیار

انقرہ:ترک صدر طیب اردوان نےترکی کے انجینئرز کی تیار کردہ پہلی بغیر ڈرائیور بس کا افتتاح کردیا ہے ،ترکی کے انجینئرز نے پہلی بغیر ڈرائیور بس تیار کرکے دنیا کا وہ چوتھا ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جہاں عوام کےلئے یہ سہولت دستیاب ہوگی ،بس کی منفرد بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خودکار نظام کے تحت چلے گی۔ اس بس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ،بس میں 52نشستوں کی گنجائش ہے اور یہ بے آواز آپریشن سے ماحول کی حفاظت کرتی…

آرمینیا نے کاراباخ کے ضلع گوبالی کو کس حال میں چھوڑا؟

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ضلع گوبالی کے میرلر گاؤں کی فوٹیج جاری کردی ہے۔ اس ویڈیو میں خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں اس گاؤں کا حال دیکھا جاسکتا ہے۔ 27 سال آرمینیا کے قبضے میں رہنے والے اس علاقے میں نہ تو کوئی ترقیاتی کام ہوئے اور نہ ہی لوگوں کی فلاح و بہبود اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کسی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ آرمینیا کے تسلط سے آزاد کروائے گئے کاراباخ کے علاقے اب آذربائیجان کی نگرانی میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔

ترکی میں تائیوان کی براہ راست سرمایہ کاری دس گنا بڑھ گئی، سفیر تائیوان

حالیہ سات برسوں میں تائیوان کی ترکی میں براہ راست سرمایہ کاری میں دس گنا کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے دوسری طرف تائیوان کے سیاحوں کی ترکی آمد بھی چار گنا بڑھ گئی ہے۔ انقرہ میں تائیوان کے اکنامک اینڈ کلچرل مشن کے سربرہ یاسر تائی ایچ سیانگ شینگ نے کہا کہ دو الگ خطوں میں ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کئی مواقع موجود ہیں۔ ترکی اور تائیوان نے مختلف شعبوں میں 10 معاہدے بھی کئے ہوئے ہیں۔ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔ ٹرکش ایئر لائنز نے تائیوان…

آذربائیجان نے ادھار پر تیل و گیس پاکستان کو دینے کی پیشکش کر دی

آذربائیجان نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو ادھار پر تیل اور گیس دینے کی پیشکش کی ہے۔ آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی "سوکر ٹریڈنگ" نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوکر ٹریڈنگ کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے۔ 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے…

ترک کورونا ویکسین جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گی، صدر ایردوان

انقرہ ۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز شروع ہو چکے ہیں اور مقامی طور پر تیار ہونے والی ویکسین جلد ہی مارکیٹ میں آ جائے گی۔ تین ترک کمپنیاں ویکسین کے تجربات کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترک ویکسین دنیا میں تیسری ویکسین ہو گی جس کا رزلٹ سب سے بہتر ہو گا۔ وہ انقرہ میں "سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل آف ترکی" اور "ٹرکش اکیڈمی آف سائنسز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترکی چین اور امریکہ کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں کورونا…

پیرس میں بھارتی سفارتخانہ مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا

پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع بھارتی سفارت خانہ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔شدید سردی کے باوجود سکھ کمیونٹی کے مرد و زن اور بچوں کا گھنٹوں بھرپور مظاہرہ جاری رہا۔معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور سکھ کمیونٹی راہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ بھارت کی اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ خالصتان آزاد کرکے رہیں گے، کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ احتجاج میں شامل رہنماؤں نے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ بھارتی…

کیا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے

تل ابيب: اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اپپوو نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں نئی حکومت آنے کے بعد سے ایران کے خلاف حملوں کے نئے منصوبے بنائے ہیں جس کے لیے سیاسی قیادت کی منظوری کا انتظار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اییوو نے تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز سے خطاب میں ایران پر حملے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے جوہری معاہدے کو بحال کیا تو ایران پر حملوں میں اضافہ کردیں گے۔ اسرائیلی فوج کے چیف آف…

طالبان نے افغانستان میں کورونا ویکسینیشن کی حمایت کردی

کابل:طالبان نے افغانستان میں کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کی حمایت کردی ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ ان کا گروپ افغانستان میں ہیلتھ کیئر سینٹرز کے ذریعے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم کی حمایت کرے گا اور تعاون بھی فراہم کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے کورونا ویکسین پروگرام کے تحت افغانستان کو 112 ملین ڈالر کی امداد دی گئی ہے۔دوسری جانب بھارت نے بھی مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی میں فوجی بغاوت،ججز کا بھی ملوث ہونے کا انکشاف

انقرہ : ترکی میں 2016ء کی بغاوت میں فوجیوں اور دیگر سرکاری ملازمین کے ساتھ ججوں اور استغاثہ کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انقرہ حکام نے 44ججوں اور استغاثہ کے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جنہوں نے امریکا میں مقیم نام نہاد مذہبی رہنما فتح ﷲ گولن کے ایما پر 4برس قبل بغاوت کی کوشش کی تھی۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشتبہ افراد میں سے زیادہ تر کو 2011ء میں حکومت کی نظروں سے بچا کر بھرتی کیا گیا تھا۔ سازشی ٹولے نے کسی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More