چینی ویکسین پر عالمی برادری کا بھر پور اعتماد

تحریر: زبیر بشیر ( بیجنگ ) چین کی جانب سے تیار کردہ ویکسین پر عالمی برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے۔ کہ دس سے زائد غیر ملکی سربراہان مملکت یہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ حال میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی چینی ویکسین لگوا لی ہے۔ انڈونیشیا کے صدرنے چین کی تیار کردہ ویکیسن لگوائی۔ اس سے قبل صدرایردوان کے وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے چین کی ویکسین لگوائی۔ ایک اور بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال چھبیس ستمبر میں ہی بحرین کے…

مزید پاک ترک اسکول اور یونیورسٹی بنانے کااعلان

اسلام آباد-ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پاکستان میں مزید پاک ترک معارف اسکولز اور ایک پاک ترک معارف یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے بدھ کوپاک ترک معارف فاونڈیشن کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل، ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل کے اداکار بمسی بیرک، ایبرک پیکان اور پروڈیوسر اوزکان ایما بھی ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ پاک ترک معارف فاونڈیشن کیمپس پہنچنے پر بچوں نے ترک وزیر خارجہ کو گلدستے پیش کیے اپنے خطاب میں ترک…

پاکستان،ترکی کو نگورنوکاراباخ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ، آذری وزیرخارجہ

لام آباد-آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی گرم جوش مہمان نوازی پر مشکور ہیں۔آذربائیجان کی دوسری کاراباخ جنگ میں تعاون پر پاکستان اور ترکی کے شکر گزار ہیں۔دونوں برادرممالک.نے آذربائیجان کی سالمیت اور منصفانہ موقف کی حمایت کی۔ہم ترکی اور پاکستان کے موقف کو سراہتے ہیں۔ آذری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فتح کی تقر یبات میں آذری عوام نے ترک اور پاکستانی پرچم بھی لہرائے ،ہماری خارجہ پالیسیاں ہمارےاپنے مفادات کے تحت ہیں۔ تینوں…

سوترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں ،میلوت چاوش اوغلو

اسلام آباد-پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیرخارجہ میلوت چاوش اوغلوکاکہنا ہے کہ وہ کامیاب سہ فریقی اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پاکستان سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور مشکل اوقات میں ہم نے ایک دوسرے کی حمایت کی ہےدونوں ممالک کا تجارتی حجم 800 ملین ڈالرز ہے جو کہ کافی کم ہےترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔دفاع میں بھی ہمارا باہمی تعاون جاری ہے،ایک اٹیک ہیلی کاپٹر،مشاق طیارے اس تعاون کا حصہ ہیں100 ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار ہیں،ہم تیسرے سہ فریقی…

ترکی سے معاشی شراکت داری چاہتے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد-وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ تعلقات مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں نے پاک ترکی دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے سیاسی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنے پر زور دیا، انھوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ترکی…

ارطغرل غازی کے بامسی بے اور ارتک پاکستان آگئے

اسلام آباد-ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولوکے وفد میں مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے دو جانباز بامسی بے اور ارتک بھی پاکستان آئے ہیں ۔ اداکار نورالدین سونمیرالمعروف بامسی بے اور آکھپرک پیکچن المعروف حکیم ارتک کے ساتھ ترک سفیر مصطفیٰ نے اپنی تصاویر ٹویٹ کی اور پاکستانیوں کو بتایا کہ ان کے دو پسندیدہ کردار اسلام آباد میں موجود ہیں ۔ بامسی بے کے کردار کے بارے میں سب جانتے ہیں وہ ارطغرل غازی کے تین مرکزی کرداروں میں شامل تھے اور عثمان کورولس میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھا رہےہیں جبکہ ارتک کا…

عبدالرحمان غازی کی کون سی خواہش باقی رہ گئی ؟

استنبول-ترک گیم آف تھرونز سمجھے جانے والے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرٰحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلا ل نے دورہ پاکستان سے واپس جاکر پاکستانیوں کے لیے جذباتی پیغام لکھا ۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اداکار نے پاکستان میں اپنے قیام کے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا اور پاکستانی اداکاروں کو بھی استنبول آنے کی دعوت دی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ پاکستان کا شانداردورہ کرنے کے بعد استنبول پہنچ چکے ہیں ، اپنے استاد کیمال ٹیکڈن کے ساتھ دورہ پاکستان میں ان کی صدر عارف علوی ،وزیر…

ترکی کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، ہمارے قومی زبان اُردو کے زیادہ تر الفاظ ترک زبان سے ہیں۔ کشمیر سے متعلق ترکی کی حمایت کو ہم نہیں کبھی بھول سکتے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد ملائیشیا اور ترکی نے ہماری بہت حمایت کی۔اردگان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے ملک کے لیے بہت کام کیا ، اسی طرح ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اپنے ملک کے…

آذری چائے ہو توکپ کیوں نہیں گنے جاتے ؟

آذری گھرانوں میں مہمان کو چائے پلائے بغیرنہیں جانے دیا جاتا، آذری لوگوں کاچائے پیش کرنےکا طریقہ بھی انتہائی نفیس ہے۔ گرما گرم چائے خاص ناشپاتی طرز کے بنے گلاس میں پیش کی جاتی ہے۔جسے آرمودو کہا جاتا ہے ۔ عام طور پر آذری چائے ،کٹے ہوئے لیموں ، چینی کی ڈلی اور مٹھائی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے ۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے تھائم ، پودینے کے پتے اور گلاب کا عرق بھی استعمال کیا جاتا ہے جو دل اور معدے کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے ۔ آذری چائے ہی منفرد نہیں ہوتی اسے بنایا بھی ایک خاص برتن میں جاتا ہے ، دھات…

آذربائیجان نے شوشا کو ثقافتی دارالحکومت کا درجہ دے دیا

آرمینیا کے قبضے سے حال ہی میں آزاد کروائے گئے کاراباخ کے مرکزی شہر شوشا کو ثقافتی دارالحکومت کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ شوشا نہ صرف ملک بلکہ خطے کا ثقافتی دارالحکومت بننے کا اہل ہے۔ شوشا کو کاراباخ کا ہیرا کہا جاتا ہے۔ یہ شہر آذربائیجان کی تاریخ اور ثقافت کی ایک علامت ہے۔ کئی موسیقاروں اور دانشوروں کا تعلق اسی شہر سے ہے۔ آرمینیا کے قبضے کے باعث اس شہر کی کئی تاریخی عمارات اب کھنڈر بن چکی ہیں جن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ آرمینیا…

مہرما اور اس کی ماں آج کسی کے محتاج نہیں!

ہم آہستہ آہستہ اس گلی میں چل رہے تھے۔ تیزی سے چلنا یقیناً ان کاریگروں کی توہین تھی جنہوں نے نہایت مہارت کے ساتھ ہزار برس سے زائد قدیم شہر کو اس کی روائتی شکل میں بحال کردیا تھا۔ ہمارے دائیں بائیں خوبصورت دروازے تھے جن پر اس قدر شاندار انداز میں کنندہ کاری کی گئی تھی کہ نظر ہٹانے کو دل نہیں چاہتا تھا۔ آنکھیں اوپر اٹھائیں تو شاندار جھروکے اور بالکونیاں داد تحسین وصول کرنے کو تیار نظر آتے تھے۔ چھوٹی چھوٹی گلیوں میں انگور کی بیلیں لکڑی کی محرابوں پر اس قدر نفاست سے چڑھائی گئیں تھیں کہ ایسا گماں…

باصلاحیت نوجوان قوم کا مستقبل کیسے ؟

آج ہم شہروں میں تیز رفتار اور مصروف ترین زندگی گزار رہے ہیں۔ اس تیزی میں ہم قدرتی مناظراور مظاہر فطرت کو یا تو فراموش کر چکے ہیں یا یہ ہمارے خیالات سے محو ہو چکے ہیں۔ دسمبر کی نیم دھند آلود صبح میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی مایو کاؤنٹی کے گل باخ گاؤں پہنچا تو وہاں بھائی محمد عبداللہ باقر ہمارے استقبال کے لئے موجود تھے۔ اس نوجوان نے اپنے گاؤں میں ایک زرعی کواپریٹو ادارہ قائم کر رکھا ہے۔ آج نہ صرف عبداللہ باقر خوشحال ہیں بلکہ ان کے گاؤں کے دیگر لوگ بھی اس خوشحالی سے مستفید ہو رہے…

خوشحال زندگی، سنہرا مستقبل

آج چین کی مرکزی حکومت کی ساز گار پالیسیوں اور صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے صوبائی اور مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے کہ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے پریفکچر ہوتان کے لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ یہ لوگ ترقی کی جس شاہراہ پر رواں دواں ہیں ، آگے چل کر ایک سنہرا مستقبل ان کا منتظر ہے۔ ہوتان سنکیانگ کے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کے آخری سرے پر واقع ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کے موسمی حالات بھی بہت زیادہ سخت ہیں۔ فی کس قابل کاشت اراضی تقریباً 0.8…

سنکیانگ میں غیر مادی ثقافتی ورثوں کی حفاظت

کاغذ تہذیب کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ چینی زبان میں یہ چھوٹا سا جملہ چین کے شمالی مغربی ویغور خود اختیار علاقے سنکیانگ کے ہوتان پریفچکر کی مویو کاؤنٹی کے قدیم کاغذ تیار کرنے والے کارخانے میں لکھا تھا۔ یہ کارخانہ مویو کاؤنٹی کے ایک ٹاؤن شپ میں قائم ہے۔مویو کاؤنٹی کا "پو چا کا چی"(普恰克其 pu qia ke qi) نامی یہ ٹاؤن شپ کاغذسازی میں ایک خاص شہرت رکھتا ہے۔ اس ٹاؤن شپ میں ایک گلی ہے جس کے تقریباً سبھی خاندان کاغذ سازی کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ جب مجھے یہ پتہ چلا کے آج…

کبوتر فارم غربت کے خاتمے میں معاون

عوامی جمہوریہ چین میں دیہی غربت اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ یہ ایک دن کی بات نہیں خوشحالی کے اس راستے پر چلنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا۔ چین کے تقریباً سبھی حصوں نے اس حوالے شاندار کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں۔ آج ہم سنکیانگ کی بات کریں گے جہاں متنوع جغرافیائی حالات ،وسیع رقبے اور کثیر اقلیتی قومیتیوں کی موجودگی کی وجہ سے اس راہ میں شدید مشکلات کے باوجود کامیابیاں رقم کی گئیں۔ ان دنوں ہم سنکیانگ کے پریفکچر ہوتان میں موجود ہیں۔ ہوتان صحرائے گوبی کے کنارپر موجود ایک علاقہ ہے جسے سال کے نصف…

31 دسمبر ، یوم یکجہتی آذربائیجان ، یہ دن کیوں مناتے ہیں ؟

باکو- آذربائیجان میں سال کا آخری دن آذری قوم کی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔ اس دن دنیا بھرمیں مقیم آذری باشندے اس عہد کی تجدید کرتے ہین کہ وہ ہردم اور ہروقت اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ یوم یکجہتی آذربائیجان اکتیس دسمبر کو منانے کا آغاز سوویت یونین سے آزادی کے بعد ہوا۔ اس وقت کے آذری نیشنل کانگرس کے چیئرمین اور آذربائیجان کے پہلے صدر حیدر آلیوو کی سفارش پر پہلی بار 1989 میں اس دن کو منایا گیا، اس سال آرمینیا کے کوشکست دے کر…

آذربائیجان کے سفیر علی زادہ کا نئے سال پر پیغام

اسلام آباد:آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر علی علی زادے نے نئے سال پر دلچسپ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ۔ اس سال ہم نے چوہوں اور چمگارڈروں کے وائرس نے نشانہ بنایا لیکن ہم بچ گئے ۔ ساتھ ہی لکھا ہم نے آرمینیائی دہشت گردی وائرس کے مقابلے میں بھی فتح حاصل کی اور کورونا وائرس کو بھی شکست دی ۔ آذری قوم کی جانب سے تمام دنیا کے لیے نیا سال محفوظ اور خوب صورت ہو ۔ آذری سفیر علی علی زادے کے نئے سال کے پیغام کو پاکستانیوں نے پسند کیا اور پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں…

چین نئے سال پر کیا سوچ رہا ہے ؟

چینی صدر ہرسال اکتیس دسمبر کی شام کو نئے سال میں اپنی حکومتی اہداف اور ترجیحات بتانے کے لیے قوم سے خطاب کرتے ہیں ۔ دوہزار اکیس سے متعلق چینی صدر کا خواب ، ارادے اور عزم کیا ہے ۔ ان کے خطاب کا مکمل متن اردو زبان میں ـ’’پی ٹی این نیوز‘‘ دے رہا ہے ۔ آپ بھی دیکھیں ، چین نئے سال کے بارے میں کیا سوچ رہا ہے ؟ ’’ساتھیو، دوستو ، خواتین و حضرات : دو ہزار اکیس کی آمد آمدہے ۔میں بیجنگ سے تمام دوستوں کے لیے سال نو کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ دو ہزار اکیس کی آمد آمدہے ۔میں بیجنگ سے تمام…

لاہور میں دو ترک کمپنیوں کے دفاتر پر پولیس کے چھاپے

پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے پیر کو رات گئے دو ترک کمپنیوں البراک اور اوز پاک گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے اور عملے کو زدو کوب کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔اوز پاک کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر چاغلے اوزل نےپی ٹی این اردو  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دفتر میں گھس پر ملازمین کو مارا پیٹا اور ان کی جیبوں سے موبائل فون نکال کر ساری فوٹیجز بھی ڈیلیٹ کیں۔پولیس نے چھاپے کا کوئی پیشگی نوٹس نہیں دیا اور نہ ہی ان کے پاس عدالت کی طرف سے کوئی اجازت نامہ تھا۔ ترک کمپنی…

بھارت کی علیگڑھ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات، ترک عوام یونیورسٹی کی مشکور

دنیا میں بھارت کی قدیم درسگاہ علیگڑھ یونیورسٹی کو قائم ہوئے آج ایک سو سال مکمل ہو گئے۔ برصغیر کے مسلم رہنما سر سید احمد خان نے اس علیگڑھ کالج کی بنیاد 1877 میں رکھی تھی تاہم 1920 میں اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ ترک عوام علیگڑھ یونیورسٹی کے طلبہ کی اس امداد کو آج بھی یاد رکھتے ہیں جب 1912 کی تریپولی اور بلکان کی جنگ میں اس وقت کے طالب علموں نے 13 ہزار 800 عثمانی لیرا مدد کے لئے جمع کئے تھے۔ اس وقت طلبہ نے اپنے کھانے پینے کے اخراجات میں سے پیسے بچا کر سلطنت عثمانیہ کی مدد کے لئے بھیجے جسے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More