ترک اداکار انگین التان کے ساتھ پاکستان میں کیا ہوا ؟

تحریر: ظہیر احمد ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی طویل انتظار کے بعددس دسمبر کی صبح اچانک پاکستان آئے تو پرستاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔ لاہور ایئرپورٹ سے انہیں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لے جایا گیا۔ انگین التان کو اچانک پی سی ہوٹل میں دیکھ کر پہلے لوگ یہی سمجھتے رہے کہ یہ کراچی سے تعلق رکھنے والا انگین التان کا ہمشکل ہے جو میڈیا پر بھی آتا رہاہے لیکن جیسے ہی میڈیا کے ذریعے یہ خبر پھیلی کہ انگین التان لاہورکے پی سی ہوٹل میں موجود ہیں ، وہاں لوگ اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنے کے لیے…

برازیل میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام کرسمس کی دعائیہ تقریب

برازیل میں پاکستانی سفارتخانے نے بیپسٹسٹ چرچ میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا۔ کووڈ 19 کی وجہ سے پروقار تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی ۔ جس میں پاکستانیوں نے بھی شرکت کی ۔ پاسٹر واشنگٹن کی دعوت پر روبینہ اصغر نے پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ اس تقریب کا مقصد دنیا میں پاکستان کے مذہبی راواداری کے تشخص کو اجاگر کرنا ہے اور اقوام عالم کو بتانا ہے کہ پاکستان اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور اپنے ہم وطنوں کے ہرمذہبی تہوار کو…

پاکستانیوں نے بھی’’ارطغرل غازی‘‘ کا دل جیت لیا

ارطغرل غازی نے پہلے پاکستان سمیت پوری دنیا کے دل جیتے اور اب پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کا دل جیت لیا ہے ۔ یہ بات خود ترک اداکار انگین التان المعروف ارطغرل غازی نے اپنے پاکستان کے پہلے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں بتائی ۔لاہور میں دو دن قیام کے دوران کورونا کی وجہ سے وہ زیادہ مقامات پر جانہ سکے اور نہ ہی کھل کر اپنے پرستاروں سے مل پائے جو طویل عرصے سے ان کا بے چینی سے انتظارکررہے تھے لیکن ان کی اچانک آمد کا جیسے ہی رم نیوز سمیت میڈیا نے بتایا ۔پرستاروں کی بے قراری بڑھ گئی اور پھر انگین التان…

ایڈمرل امجد خان نیازی کے لئے ترکش آرمڈ فورسز کے لائن آف میرٹ کا اعزاز

پاکستانی بحری فوج کے سربراہ کے لئے ترک مسلح افواج کے لائن آف میرٹ کا اعزازپاکستان کی بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو "ترکش آرمڈ فورسز کے لائن آف میرٹ" کا اعزاز دیا گیا۔ ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبل نے ایک پروقار تقریب میں پاکستانی بحریہ کے سربراہ کو یہ اعزاز دیا۔ ایڈمرل امجد خان نیازی پانچ روزہ دورے پر کل ترکی پہنچے تھے۔ اپنی آمد کے فوری بعد پاکستانی بحریہ کے سربراہ نے ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سے ملاقات کی۔ اس کے بعد ایڈمرل امجد خان نیازی ٹرکش جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر…

آذربائیجان نے کاراباخ کے آخری ضلع کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان روس کی مدد سےہونے والے معاہدے کے تحت آرمینیائی فوج نے ناگورنوکاراباخ کا آخری ضلع بھی خالی کر دیا اور اب پورے نگورنوکاراباخ کا کنٹرول آذربائیجان کے پاس ہے ۔ آذربائیجان کے صدر الہام آیلیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہماری فتخ تاریخی فتح ہے ۔نگورنو کاراباخ کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے ۔ آذربائیجان کے فوجیں ، منگل کو تاریخی شہر لاکن میں داخل ہوئیں ، اور 28 سال بعد اس علاقے میں آذری پرچم لہرا دیا گیا۔ لاکن کی تاریخ 1200 سال پرانی ہے ۔ لاکن کا مطلب شاہین ہے، یہ…

ترکش پراٹھا

ترکش پراٹھا بنانے کے لئےمندرجہ ذیل اجزا درکار ہوں گے اجزا: میدہ تین پیالی چھوٹی قیمہ 200گرام ٹماٹر پیسٹ ایک چائے کا چمچ ہرادھنیا آدھی گٹھی خمیر ایک چائے کا چمچ پیاز ایک عدد کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ ہری مرچ ایک سے دو عدد نمک حسب ذائقہ ٹماٹر دو عدد کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ تیل حسب ضرورت ترکیب: سب سے پہلے میدے میں خمیر ،نمک اور چینی ملا کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں اور ڈھانپ کر ایک گھنٹے کے لئے ایسی جگہ پر رکھیں جو ٹھندی نہ ہو۔قیمے میں پیاز اور ٹماٹر ملا کر پیس لیں اب اس میں لال مرچ…

ترک پسندے

اجزا: پسندے ایک کلو انڈے چار عدد ادرک لہسن (پیسٹ) دو کھانے کے چمچ سرکہ چار کھانے کے چمچ نمک حسب ذائقہ مرچ حسب ضرورت ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت سویا ساس دو کھانے کے چمچ ترکیب: سب سے پہلے پسندے اچھی طرح صاف کر لیں۔ پھر ان کو ایک دیگچی میں ڈالیں اور اس میں ادرک، لہسن، سرکہ، نمک، مرچ، اجینو موتو شامل کر یں۔ اس کو پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پسندے گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے۔ اس کے بعد ایک کپ میں ڈبل روٹی یا رس کے چورے میں چار انڈے شامل کریں اور ان میں نمک، مرچ، سرکہ اور اجینو موتو شامل کر یں۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More