دنیاکے دوتہائی ہیزل نٹ ترکیہ پیدا کرتا ہے
گیرسون، ترکیہ(پاک ترک نیوز)
مشرقی بحیرہ اسود کےساحل پر واقع دنیا کا ہیزلنٹ دارالحکومت ترکیہ کا پہاڑی علاقہ گیرسون ہےجو دنیا کی ہیزل نٹ کی پیداوار کا 60فیصد پیدا کرتا ہے۔ہیزل نٹ کے شوقین یہ نہین جانتے ہوں گےکہ انکی کافی اور میٹھے کھانوں میں شامل ہونے والے ہیزل نٹ ترکیہ کے ایک سمندر کنارے پہاڑی سلسلے سے آتے ہیں، جہاں خواتین انہیں صدیوں سے تیار کر رہی ہیں۔
شمال مشرقی ترکیہ میں بحیرہ اسود کے کنارے پر پونٹک پہاڑی سلسلے کی ڈھلوانوں پر واقع، قدیم شہر گیرسون اپنے شاندار ساحلی نظاروں اور ڈرامائی…