ترک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مطلوب کُرد دہشت گرد ہلاک

ترکی کی نیشنل انٹلی جنس آرگنائزیشن (مِت) کے ساتھ شمالی عراق میں جھڑپ میں ایک کُرد دہشت گرد عرفان ایکجن ہلاک ہو گیا۔ آزاد حسد کے کوڈ نام کے ساتھ عرفان ایکجن ترکی کی دہشت گردوں کی گرے لسٹ میں شامل تھا۔ ترک انٹلی جنس آفیسرز کو اطلاع ملی تھی کہ عرفان کچھ لوگوں کے ساتھ ملاقات کے لئے ایک خفیہ مقام پر آ رہا ہے۔ چھاپے کے دوران جھڑپ میں عرفان ایکجن سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ عرفان دہشت گرد گروپوں کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرنے کا کام کرتا تھا۔ وہ اپنا نیٹ ورک شمالی عراق کے علاقے سنجار…

مقبوضہ یروشلم میں نئی یہودی بستیاں اسرائیل کی صیہونی دہشت گردی ہے، جامعہ الازہر

مصر کی جامعہ الازہر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے منصوبے کو اسرائیل کی "صیہونی دہشت گردی" قرار دیا ہے۔ جامعہ الازہر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی زمین پر نئی صہیونی بستیوں کے قیام پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیل کو اس منصوبے سے باز رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اپنے بیان میں جامعہ الازہر نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی شناخت کو ختم کرنے اور فلسطینی زمینوں پر یہودیوں کی آباد کاری کے ذریعے علاقے کو اسرائیل کا علاقہ قرار دلانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔…

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا مفتوحہ علاقوں کا دورہ

خاتون اول مہربان علی یوف بھی ان کے ہمراہ تھیں دونوں نے کمانڈو فوجی لباس پہنے ہوئے تھے الہام علی یوف نے گاڑی خود ڈرائیو کی آرمینیا کے ہاتھوں تباہ ہونے والے علاقوں کا جائزہ لیا تمام تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کا اعلان صدر اور ان کی اہلیہ نے فوزولی اور جبریل شہر کا دورہ کیا صدر اور ان کی اہلیہ کا عوام نے گرمجوشی سے استقبال کیا لوگوں کی بڑی تعداد صدر کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھی عوام نے صدر کو مقبوضہ علاقوں کی فتح کی مبارک باد بھی دی آرمینیا نے جاتے ہوئے ہر جگہ تباہ و بربادی کی داستان رقم…

یو اے ای نے مسجد اقصٰی کا کنٹرول حاصل کرنے کی تگ و دو شروع کر دی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد مسجد اقصیٰ کے کنٹرول کے لئے متحارب گروپوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی ایک دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ اگست میں امریکہ، یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا جو معاہدہ طے ہوا تھا اس میں اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ باہر سے جو پُرامن مسلمان آئیں گے انہیں مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرقی یروشلم کے دیگر مقدس مقامات کا بھی وہ دورہ کر سکیں گے۔ یہ بیان دراصل اسرائیل کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس میں وہ یو اے…

یو اے ای کا فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے غزہ اور مشرقی یروشلم میں یہودیوں کی غیر قانونی بستیوں میں تجارتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو اے ای کے اس فیصلے پر فلسطینی عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان سمیع ابو زُہری نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یو اے ای کی سرمایہ کاری پر سخت تحفظات ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے اسرائیلی تاجروں کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے قریب مشترکہ کاروبار شروع کرنے کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے۔ سمیع ابو زُہری نے کہا کہ یو…

ترکی کا انڈونیشیا کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کا فیصلہ

ترکی نے انڈونیشیا کے ساتھ باہمی تجارت میں ایک ارب ڈالر سالانہ کے خسارے کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن نے کہا کہ ترکی سال میں صرف 30 کروڑ ڈالر کی مصنوعات انڈونیشیا کو برآمد کر رہا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان خسارہ ایک ارب ڈالر کا ہے۔ ترکی انڈونیشیا ورچول ٹریڈ ڈیلیگیشن کی صدارت کرتے ہوئے ترک وزیر تجارت نے کہا کہ ہمیں باہمی تجارت میں خسارے کو دور کرنا ہو گا۔ اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے ترک برآمدی شعبے کو اپنی تجارتی حکمت کو جدید بنانا ہو گا۔ انڈونیشیا دنیا کا…

پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کو بھارتی دہشت گردی پر بریفنگ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پر بریفنگ دی ہے۔ پاکستان نے بھارت کی دہشت گردی سے متعلق اہم دستاویزی ثبوت امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین کے سفیروں کو فراہم کر دیئے ہیں۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کی مستقل سلامتی کونسل کے سفیروں کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کو مالی معاونت اور دیگر تعاون فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے…

ترکی اگلے ماہ نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

ترک سیٹ 5 A سیٹلائٹ دسمبر کے وسط میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ ترک سیٹ کے جنرل منیجر جینک سین نے کہا کہ نئے سیٹلائٹ کا کوریج ایریا پہلے سے بھیجے گئے سیٹلائٹ کے مقابلے میں زیادہ وسیع ہے۔ نئے سیٹلائٹ میں ترکی کی قومی خود مختاری کو زیادہ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جبکہ اس سیٹلائٹ سے تجارتی فوائد بھی حاصل کئے جائیں گے۔ براڈ کاسٹ سیٹلائٹ کرہ ارض میں 30 سال تک کام کرے گا جس سے ٹیلی ویژن سروسز اور براڈ کاسٹ ڈیٹا نیٹ ورک کی سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔ نئے سیٹلائٹ میں 42 ٹرانس پونڈرز ہیں اور اسے ترکی کے…

10 ماہ میں 145.5 ارب ٹرکش لیرا کا بجٹ خسارہ

ترکی میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں مالیاتی خسارہ 145.5 ارب ٹرکش لیرا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بجٹ خسارہ 44 فیصد بڑھ گیا ہے۔ جنوری سے اکتوبر تک حکومت کی آمدنی 14 فیصد اضافے کے ساتھ 822 ارب ٹرکش لیرا رہی لیکن دوسری طرف اخراجات 18 فیصد بڑھ کر 967.7 ارب ٹرکش لیرا ہو گئے۔ دس ماہ میں حکومت نے قرضوں پر عائد سود کی مد میں 119.6 ارب ٹرکش لیرا ادا کئے۔ اگر سود کی ادائیگی کو مجموعی اخراجات سے منہا کر دیا جائے تو مالیاتی خسارہ 26 ارب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More