وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا

 

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) مظفرآباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دیدیا۔مظفر آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کوعہدے سے فارغ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی معافی قبول نہ کرتے ہوئے توہینِ عدالت میں سزا سنائی۔
عدالت کی جانب نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو منتخب کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا۔
یاد رہے کہ وزیراعم آزاد کشمیر کو عدالت کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ استعمال کرنے پر آج آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کر رکھا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More