آزادی مارچ کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف کے 2 مقدمات میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اسد عمر اپنے وکلاء نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر ،علی محمد خان، مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ا ور بانی پی ٹی آئی عمران خان، وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More