آذربائیجان کو آرمینیا 4دیہات واپس کرنے پر رضامند

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کو آرمینیا 4دیہات واپس کرنے پر رضامند ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق آرمینیا نے کئی دیہات آذربائیجان کو واپس کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بارے میں دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ وہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد دو جنگیں لڑنے کے بعد امن معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان آیخان حاجی زادہ نے کہاکہ آرمینیا ان ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب چار گاؤں واپس کرے گا جو 1990 کی دہائی کے اوائل سے "قبضے میں” تھے۔ انہوں نے اسے ایک "طویل انتظار کا تاریخی واقعہ” قرار دیا۔
آرمینیا میں سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزیر اعظم نکول پشینیان کے دفتر کے حوالے سے کہااس عمل میں، جمہوریہ آرمینیا کو سرحدی حد بندی اور سیکورٹی سے منسلک خطرات میں کمی آتی ہے۔
اس نے کہا کہ عملی طور پر حوالے کرنے میں "ڈھائی گاؤں” شامل تھے کیونکہ آذربائیجان نے پہلے ہی اس میں شامل بستیوں کو جزوی طور پر کنٹرول کیا تھا، لیکن اس نے مزید کہا کہ سرحد کی حد بندی ایک "اہم واقعہ” تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More