باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ میں نئے ’انسداد دہشت گردی‘ آپریشن کا آغاز کردیا ۔
آذربائیجان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ناگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے علاقے میں "انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں” شروع کی ہیں، اس حملے میں صرف فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔
وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "جمہوریہ آذربائیجان کے آئینی ڈھانچے کو یقینی بنانے اور اسے بحال کرنے کے لیے خطے میں مقامی نوعیت کی انسداد دہشت گردی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔
اقدامات میں آرمینیا کی مسلح افواج کے یونٹوں کے فرنٹ لائن پر پوزیشنوں اور گہری، طویل مدتی فائرنگ کے مقامات کے ساتھ ساتھ جنگی اثاثوں اور فوجی تنصیبات کو انتہائی درست ہتھیاروں سے ناکارہ کیا جا رہا ہے۔