آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے اور آنے والے دنوں میں سفارت کار بھی بھیج دیے جائیں گے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے سفارت خانہ بحال کردیا ہے اور امارت اسلامی افغانستان بھی آذربائیجان میں اپنا سفارت خانہ فعال کرے گا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی میدان میں ایک نیا قدم ہے، جس سے سب کو فائدہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More