آذربائیجان نے آرمینیا کی جانب سے متوقع فوجی کارروائی کے الزام کو مسترد کردیا

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے آرمینیا کی جانب سے لگائے گئے ممکنہ فوجی کارروائی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ باکو یریوان کی طرف فوجی کارروائی کا کوئی منصوبہ بنا رہا ہے۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان آیخان حاجی زادے نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ امن عمل میں عملی اقدامات کے بجائے آرمینیائی حکام کے لیے یہ ایک روایت بن گئی ہے کہ وہ بے بنیاد اور متضاد بیانات کو ترجیح دیں۔
حاجی زادے نے کہا کہ آرمینیا کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے بیانات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمینیائی کیلئ ے امن اور بین الریاستی تعلقات کے قیام کے مسودے پر تبصرے پیش کرنے اور معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کے بجائے آذربائیجان کے خلاف دعوے کرنا ناقابل قبول ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More