آذربائیجان کی افواج نے نگورنو کاراباخ علیحدگی پسندوں کے گڑھ کا محاصرہ کرلیا

باکو (پاک ترک نیوز)آذربائیجان کی افواج نے آرمینیائی آبادی والے انکلیو نگورنو کاراباخ میں سٹیپناکرت کے علیحدگی پسندوں کے گڑھ کو چاروں جانب سے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے ۔
رہائشی خوف کے باعث تہہ خانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئےہیں ۔
یہ پیشرفت جمعہ کو آذربائیجان کی جانب سے آرمینیائی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کے تین دن بعد سامنے آئی ہے جسے اس نے "انسداد دہشت گردی آپریشن” کہا ہے۔ اس نے مطالبہ کیا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور علیحدگی پسند حکومت کو ختم کر دیں۔
نگورنو کاراباخ حکام نے فوجی مطالبات پر اتفاق کیا، لیکن اس خطے کو آذربائیجان میں دوبارہ کیسے ضم کیا جائے گا، اس بارے میں بات چیت کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔
علیحدگی پسندوں کی ترجمان ارمین ہیراپیتیان کا کہنا ہے کہ سٹیپاناکرت میں صورتحال خوفناک ہے۔ آذربائیجان کی فوجیں شہر کے چاروں طرف موجود ہیں۔ وہ مضافات میں ہیں، اور لوگوں کو خدشہ ہے کہ آذربائیجانی فوجی کسی بھی وقت شہر میں داخل ہو سکتے ہیں اور قتل و غارت شروع کر سکتے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More