آذربائیجان کا فوجی ٹرک آرمینیا کی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکراکرتباہ ،2آذری فوجی جاں بحق

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کا فوجی ٹرک آرمینیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2آذری فوجی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ آذربائیجان کی فوج سے تعلق رکھنے والی ایک "KamAZ” فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکر ا کر تباہ ہو گیا ۔آذربائیجان کی سپلائی روڈ پر دہشت گردی کے مقاصد کے لیے پہلے سے نصب اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں آذربائیجان کے فوجی اہلکار شادمانوف اکرم یونس اور سیدوف تورال اسلام جاں بحق ہو گئے۔
دوسرے آذربائیجانی فوجی اہلکار علیئیف ایلوین طلح زخمی ہو گیا۔زخمی فوجی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ۔ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More